ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں ٹماٹر کی قیمت میں اچھال، تاجر ٹکنالوجی کی مدد لینے پر مجبور؛ ہاویری میں سی سی کمیرے کی نگرانی میں ٹماٹر کی فروخت توجہ کا مرکز

کرناٹک میں ٹماٹر کی قیمت میں اچھال، تاجر ٹکنالوجی کی مدد لینے پر مجبور؛ ہاویری میں سی سی کمیرے کی نگرانی میں ٹماٹر کی فروخت توجہ کا مرکز

Thu, 06 Jul 2023 12:57:21    S.O. News Service

بنگلورو، 6/جولائی (ایس او  نیوز ) ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، سبزی منڈی کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں ایسی قیمت ٹماٹر کی ہو گئی ہے۔

ہاویری ضلع نے ایک کلو ٹماٹر 150 روپے فروخت کر کے ریکارڈ قائم کیا ۔ سی سی ٹی وی کی نگرانی میں ٹماٹر کی تجارت کسی بھی سبزی کی قیمت زیادہ ہونے پر کسان اور تاجر اس کی حفاظت کے لیے جد و جہد کرتے ہیں، اسی طرح ضلع کے ایک تاجر نے ٹماٹر کی حفاظت کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لیا ہے۔

اس سلسلے میں کاروبار کی جگہ پر ٹماٹر کی ٹوکری میں نصب سی سی ٹی وی سب کی توجہ مبذول کر رہا ہے۔ ٹماٹر کی قیمت دن بدن آسمان کو چھو رہی ہے۔ صارفین نے ٹماٹر کا استعمال ہر ممکن حد تک کم کر دیا ہے۔ وہ ٹماٹر کا استعمال صرف ضروری پکوان کے لیے کر رہے ہیں۔ اُدھر ٹماٹر بیچنے والوں کو بھی ٹماٹر بیچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کچھ جگہوں پر ، ٹماٹر کے خریدار اپنے ہاتھ مہارت دکھاتے ہیں اور اپنی تھیلی میں دو دو ٹماٹر ڈال لیتے ہیں، جس سے تاجر کو گھانا ہوتا ہے۔

ان مسائل سے بچنے کے لیے ہاویری ضلع کے ہانگل تعلقہ کے اکی آلور گرام کا ایک تاجراب ٹماٹر کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمرہ لگا کر خبروں میں ہے۔ اگر ٹماٹر چوری ہو جائے تو تاجر کا نقصان ہو گا۔ اکی آلور گرام کے تاجر کرشنپا نے اپنی چھوٹی دکان میں ایک سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کیا ہے تا کہ وہ بدتمیز گاہکوں کا پتہ لگا سکے۔ اب اس کی دکان پر سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی میں ٹماٹر فروخت ہو رہے ہیں ۔ کرشنپا نے کہا کہ ٹماٹر مہنگے ہونے سے فروخت کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ اس پس منظر میں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کیا گیا ہے۔

دریں اثناء باسن ضلع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق کھیتوں میں اُگئے  گئے لاکھوں روپے کے ٹماٹروں پر چوروں کی نظر پڑی اور چوروں نے ٹماٹر صاف کر دئے۔


Share: