ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں شادی کے رجسٹریشن کے لئے اب سب رجسٹرار آفس کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں

کرناٹک میں شادی کے رجسٹریشن کے لئے اب سب رجسٹرار آفس کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں

Mon, 10 Jul 2023 12:13:08    S.O. News Service

بنگلورو10/جولائی(ایس او نیوز/ایجنسی) وزیر اعلیٰ سدارامیا نے شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑوں کو مخاطب کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ انہیں شادی کے رجسٹریشن کے لئے اب سب رجسٹرار آفس کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ شادی کا رجسٹریشن آن لائن کرنے کی گنجائش فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گرام پنچایتوں میں بھی جوڑوں کے شادی کی رجسٹریشن کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

کاویری کے ذریعہ بھی شادی کے رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ باپوسیوا سینٹرس اور گرام ون مراکز پر بھی شادیوں کا رجسٹریشن کیا جاسکے گا۔ سدارامیا نے کہاکہ ابھی تک شادیوں کے رجسٹریشن صرف سب رجسٹرار آفسوں میں ہی کئے جاتے تھے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ طریقہ کار میں لچک پیدا کرنے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی گنجائش فراہم کی جارہی ہے۔


Share: