اقلیتی طلبا کی پری میٹری اسکالرشپ اسکیم بحال۔ 60 کروڑ فراہم ، گیارنٹی اسکیموں سے اقلیتوں کو سالانہ 4 ہزار کروڑ کا فائدہ ہوگا: ضمیر احمد خان
بنگلورو، 8/ جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی ) ریاستی وزیراعلیٰ سدارامیا نے اس بجٹ میں اقلیتوں کے لئے صرف 2101 کروڑ فراہم کئے ہیں، وہیں اقلیتوں کی کئی فلاحی اسکیموں کو بحال کر دیا ہے۔ پچھلی بی جے پی حکومت نے ان اسکیموں کو منسوخ کر دیا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ ان کی حکومت ریاست میں اقلیتی طبقات کی ترقی کی پابند ہے ۔ ان کی حکومت اقلیتوں کو تعلیم فراہم کرنے اور روزگار کے مواقع کو ترجیح دے گی ۔
انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے اقلیتی طلباء کی ( پہلی تا 8 ویں جماعت ) پری میٹرک اسکالرشپ بند کر دی تھی۔ جس کی وجہ سے اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے غریب طلبا کو مشکل کا سامنا تھا۔ انہوں نے اس اسکیم کو دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا ہے اور اس کے لئے بجٹ میں 60 کروڑ روپنے بھی مختص کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں 62 مائنارٹی مرارجی دیسائی اقامتی اسکولس ہیں۔ ان کی تجدید کاری کر کے ان اسکولوں کو انٹیگریٹیڈ کیا جائے گا، یہاں 6 ویں تا 12 جماعت کے طلباء کی تعلیم ہوگی ۔ اس سے ریاست کے 13 ہزار اقلیتی طلبا کو فائدہ ہوگا۔ اس اسکیم کے لئے رواں سال میں 30 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ 50 مرارجی دیسائی اقامتی اسکولوں میں داخلہ ڈبل کئے جائیں گے۔ جس کے نتیجہ میں 12,500 اضافی طلباء کو فائدہ ہوگا۔ اس کے لئے بجٹ میں 23 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ رواں سال میں 10 نئے مرارجی دیسائی اقامتی اسکولس شروع کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں 200 مولانا آزاد اسکولوں کی تعداد ہے ۔ ان اسکولوں کے کم از کم 75 فیصد طلبا امتحانات میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ ان میں سے 22 اسکولوں کے نتائج صدفیصد ہیں۔ مولانا زاد اسکولوں کی بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہو ئے ان اسکولوں میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر نے اقدامات کئے جائیں گے ۔ ان اسکولوں کے لئے بنیادی ڈھانچے فراہم کئے جائیں گے۔
ارویو اسکیم : انہوں نے بتایا کہ ارویو اسکیم کے تحت اقلیتی طلباء کو صرف 2 فیصد شرح سود پر سالانہ ایک لاکھ روپئے کا قرضہ دیا جائے گا۔ جو طلباء سی ای ٹی اور نیٹ کے ذریعہ 28 پیشہ وارانہ کورسوں جیسے انجینئرنگ ، میڈیکل وغیرہ میں داخلے حاصل ہوتے ہیں وہ اس قرضہ کے اہل ہوں گے۔ رواں مالی سال میں اس اسکیم کے لئے 75 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ریاست کے تمام مرارجی دیسائی مائنارٹی اقامتی اسکولوں میں کنڑا اور انگریزی زبانوں میں سدھار لانے لانگویج لیپس 5کروڑ کی لاگت سے قائم کئے جائیں گے۔رام نگرم ، بیلگاوی ، داونگیرے، کلبرگی اور جنوبی کنڑا اضلاع میں اقلیتی نوجوانوں کی اسکل کو ترقی دینے تربیت دی جائے گی۔ اس کے لئے4 کروڑ فراہم کئے گئے ہیں ۔ مائنارٹی پری یونیورسٹی اقامتی کالجوں میں زیر تعلیم طلبا کونیٹ، جے ای ای ، سی ای ٹی اور دیگر مقابلہ جاتی اینٹرنس امتحانات کے لئے تیار کرنے مشہور اداروں کے ذریعہ کو چنگ دینے 8 کروڑ روپئے گرانٹ فراہم کیا گیا ہے ۔ آئی اے ایس /کے اے ایس اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے تیار کرنے اقلیتی طبقات کے امیدواروں کو بنگلورو کے حج بھون میں مشہور کو چنگ اداروں کے اشتراک سے دس مہینوں کی رہائشی کو چنگ دی جائے گی۔
غير ممالک میں اعلیٰ: عالمی سطح کی 250 بیرونی ملکی یونیورسٹیوں میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسوں میں تعلیم حاصل کرنے والے اقلیتی طلبا کو 20 لاکھ روپے تک بلاسودی قرضے دئے جائیں گے ۔خود روزگار کے مواقع کو فروغ دینے اقلیتی امیدواروں کو بینکوں سے 20 فیصد سب سیڈی پر زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ روپئے تک کا قرضہ دس ہزار اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے بے روزگار نو جوانوں کو فراہم کئے جائیں گے۔
سواو لمبی سارتھی : اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے بے روزگار نوجوانوں کے لئے ایک نئی اسکیم سواولمبی ساوتھی اسکیم شروع کی گئی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت 50 فیصد سبسیڈی دی جائے گی اور زیادہ سے زیادہ 3 لاکھ روپئے کا قرضہ، چار پہیوں کی گاڑیاں خرید نے اور گوڈس کیرئیر کے طور پر چلانے فراہم کیا جائے گا۔ سدارامیا نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا ہے کہ ان کی حکومت کی پچھلی میعاد کے دوران ریاست میں چند شادی محلوں اور کمیونٹی ہالس کی تعمیر کیلئے منظوری دی گئی تھی۔ لیکن پچھلی حکومت ان پر اجکٹو ں کو مکمل کرنے میں ناکام رہی۔ تمام 126 نامکمل شادی محلوں اور کمیونٹی پالس کی تعمیر اب 54 کروڑ روپئے کی لاگت سے مکمل کی جائے گی۔
- مائنارٹی کالونی ڈیولپمنٹ پروگرام اور وزیر اعلیٰ خصوصی ڈیولپمنٹ پروگرام کے لئے رواں سال کے لئے 360 کروڑ روپے بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں۔
- جین طبقہ کے اہم مقدس مراکز کی ترقی کیلئے25 کروڑ روپے گرانٹ فراہم کیا گیا ہے۔
- انہوں نے بتایا کہ ریاست میں کرسچین یہ ڈیولپمنٹ کارپوریشن قائم کیا جائے گا اور اس کی طبقہ کی ترقی کے لئے رواں سال میں 100 1 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔
وقف املاک: انہوں نے بتایا کہ ریاست میں 40 ہزار سے زیادہ اوقافی جائیدادیں ہیں۔ ان کے تحفظ اور اس املاک کی ترقی کے لئے رواں مالی سال میں 50 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں ۔ بنگلورو کے السور میں واقع سکھوں کے گردوارا کی ترقی کے لئے 25 کروڑ روپئے فراہم کئے گئے ہیں۔ جبکہ میسورو، بیلاری ، کلبرگی اور پہلی میں واقع گردواروں کی ترقی کے لئے 5 کروڑ فراہم کئے گئے ہیں ۔ گردواروں میں خدمات انجام دے رہے گر انتھیں کو ماہانہ اعزاز یہ فراہم کیا جائے گا۔
ضمیر احمد خان کا رد عمل: ریاستی بجٹ پر اپنا رد عمل ظاہرکرتے ہوئے ریاستی وزیر برائے ہاؤزنگ، اموراقلیت اوراوقاف بی زیڈ ۔ضمیر احمد خان نے کہا کہ حالانکہ انہوں نے اس بجٹ میں اقلیتوں کے لئے 5 ہزار کروڑ روپئے فراہم کرنے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا تھا۔ کانگریس کی 5 گارنٹی اسکیموں کو نافذ کرنے کی یہ سے اس مرتبہ اتنا بجٹ فراہم کرنے سے معذرت چاہی تھی ۔نمائندوں نے ان سے سوال کیا کہ حال ہی میں آپ نے اشارہ دیا تھا کہ اس مرتبہ بجٹ میں اقلیتوں کے لئے کم از 2800 کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے ۔ لیکن صرف 2101 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں جبکہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی بھر پور تائید سے اس مرتبہ کانگریس کو اتنی بڑی کامیابی ملی ہے ۔ اس پر جواب دیتے ہوئے موصوف نے بتایا کہ یہ بالکل سچ ہے کہ انہوں نے اقلیتوں کو 2800 کروڑ روپئے فراہم کرنے کا اشارہ دیا تھا لیکن آخری لمحات میں بشمول اقلیتوں و دیگر طبقات کے بجٹ میں بھی کٹوتی کی گئی ہے ۔ کیونکہ رواں سال میں کانگریس کی 5 گیارنٹی اسکیموں کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے کے لئے 35,400 کروڑ پنے افزودفنڈ کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے پہلی تا 8 ویں جماعت کے لئے اقلیتی طلباء کی پری میٹرک اسکالرشپ بند کر دی تھی ، اس کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔ اس کے لئے 60 کروڑ فراہم کئے گئے ہیں۔ ضمیر احمد خان نے بتایا کہ کانگریس حکومت نے جن 5 گیارنٹی اسکیموں کو نافذ کیا ہے اس سے اقلیتوں کو سالانہ کم از کم ہزار کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں امید ہے کہ سرکاری خزانہ کی مالی پوزیشن میں سدھار کے بعد اگلے سال کے بجٹ میں اقلیتوں کے لئے ضرور 5 ہزار کروڑ فر اہم کئے جائیں گے ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اقلیتوں کے لئے بجٹ میں فراہم 2101 کروڑ روپئے میں بجٹ کے کتابچہ میں مختلف مدوں میں لیتوں کو فراہم فنڈ بھی شامل ہے۔