ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پڑھے لکھے نوجوانوں کی بے روزگاری کی صورتحال پر رپورٹ میں اہم انکشافات

پڑھے لکھے نوجوانوں کی بے روزگاری کی صورتحال پر رپورٹ میں اہم انکشافات

Wed, 25 Sep 2024 11:13:00    S.O. News Service

نئی دہلی، 25/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) پیریوڈک لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) نے ملک میں بے روزگاری کی صورت حال پر اپنے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، بے روزگاری کا سامنا کرنے والے افراد میں ایک بڑی تعداد تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ہے۔ پی ایل ایف ایس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، جولائی 2023 سے جون 2024 تک 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے نوجوانوں کے لیے بے روزگاری کی شرح 3.2 فیصد برقرار رہی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں سروے کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 15 سے 29 برس عمر زمرے میں کیرالہ میں بے روزگاری کی شرح 29.9 فیصد ہے۔ ان میں خواتین میں بے روزگاری 47.1 فیصد ہے اور مردوں کے معاملے میں یہ 19.3 فیصد ہے۔ کیرالہ میں خواندگی شرح بہتر ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ پڑھے لکھے افراد کی بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس عمر زمرہ میں مدھیہ پردیش میں بے روزگاری کی شرح سب سے کم ہے۔ اس کے بعد گجرات کا نمبر آتا ہے۔

مرکز کے زیر انتظام لکدشیپ میں 15 سے 29 برس کے عمر زمرے میں سب سے زیادہ 36.2 فیصد بے روزگاری کی شرح درج کی گئی ہے۔ یہاں خواتین کے معاملے میں بے روزگاری 79.7 فیصد اور مردوں کے لحاظ سے یہ 26.2 فیصد ہے۔ اس کے بعد انڈمان اور نکوبارجزائر ہے، جہاں بے روزگاری کی شرح 33.6 فیصد ہے۔ یہاں خواتین میں بے روزگاری 49.5 فیصد اور مردوں میں 24 فیصد ہے۔ ان کے علاوہ ناگالینڈ، منی پور اور اروناچل پردیش میں بھی نوجوانوں کی بے روزگاری شرح زیادہ ہے۔ گوا میں یہ 19.1 فیصد ہے۔

پیر کو جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مردوں کے لیے یو آر میں جولائی 2023 – جون 2024 کے دوران سالانہ بنیاد پر معمولی گراوٹ آئی ہے ہے۔ یہ اعداد و شمار 3.3 فیصد سے کم ہو کر 3.2 فیصد ہو گیا ہے۔ اس مدت میں خواتین کے درمیان یو آر 2.9 فیصد سے بڑھ کر 3.2 فیصد ہو گیا ہے۔

جولائی 2023 – جون 2024 کے دوران 15 برس اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے عام حالت میں لیبر فورس پارٹیسپیشن ریٹ (ایل ایف پی آر) 60.1 فیصد تھی۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ سال 57.9 فیصد تھا۔ جائزہ کی مدت میں یہ اعداد و شمار مردوں کے لیے 78.8 فیصد اور خواتین کے لیے 41.7 فیصد تھا۔ عام حالت میں 15 برس سے زیادہ عمر کی خواتین کے لیے ایل ایف پی آر شرح جولائی 2022 – جون 2023 کے 37.0 فیصد سے بڑھ کر جولائی 2023 – جون 2024 کے دوران 41.7 فیصد ہو گئی ہے۔


Share: