بنگلورو، 6/جولائی (ایس او نیوز) ریاستی اسمبلی کے اسپیکر یوٹی قادر نے کہا کہ وقت پر ایوان میں آنے والے ارکان کو مناسب انعام دیا جائے گا۔ یو ٹی قادر نےاسمبلی میں یہ اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ وقت پر آنے والوں کے ناموں کا اعلان ہر روز کیا جائے گا اور انعامات بھی دیئے جائیں گے۔ اس دوران ایک ایم اے نے مشورہ دیا کہ آپ یہ نہ کہیں کہ ہم آپ کو انعام دیں گے بلکہ یہ کہنا چاہے کہ آپ سرٹیفکیٹ دیں گے۔اسپیکر قادر نے ایم ایل کی رائے کو مناسب رائے کے طور پر اتفاق کیا۔ کل بروقت پہنچنے والے اراکین کے ناموں کا اعلان آج کیا جائے گا۔ آج مقررہ وقت پر پہنچنے والے ممبر کا نام کل دیا جا ئے گا۔
چند اراکین اسمبلی کے ناموں کا اعلان کیا گیا جو وقت پر سیشن حاضر ہوئے تھے۔ ایہو لے دوریودھن مہا لنگپا، درن پٹنیا، سی ایل بال کرشنا، کوجلگی مہانتیش، شیو انند ، اشوک کمار رئی، گوپال کرشنا بیلور، جناردھن ریڈی، نیمیراج نائک، ایم ٹی کرشنپا، کے ایم شیولنگے گوڑا سمیت کئی ارکان کے ناموں ذکر کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ یہ وقت پر آئے ہیں۔
اس دوران چند اراکین اپا جی سی ایس ناد گوڈا اور سنیل کمار نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کل ہم بھی وقت پر آئے تھے۔ لیکن ہمار انام آپ کے پڑھے ہوئے ناموں کی فہرست میں نہیں ہے۔ پھر اسپیکر نے کہا کہ وہ چیک کریں گے۔