ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیٹ تنازعہ، اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل، اسرو کے سابق سربراہ رادھا کرشنن صدر مقرر

نیٹ تنازعہ، اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل، اسرو کے سابق سربراہ رادھا کرشنن صدر مقرر

Sun, 23 Jun 2024 12:01:49    S.O. News Service

نئی دہلی، 23/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی) مرکز نے ہفتہ کے دن کہا کہ اس نے اسرو کے سابق سربراہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے جو نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی(این ٹی اے) کے ذریعہ نیٹ اور دیگر امتحانات کے آسان اور منصفانہ انعقاد کیلئے ضروری سفارشات کرے گی۔

یہ کمیٹی سابق صدرنشین انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن وصدرنشین بی او جی آئی آئی ٹی کانپور کے رادھاکرشنن کی سربراہی میں کام کرے گی۔ کمیٹی دو ماہ میں اپنی رپورٹ دے گی۔ وہ امتحانات کے عمل میں اصلاح کی ضروری سفارشات کرے گی۔

وزارتِ تعلیم کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ وزارت نے کہا کہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں سابق ڈائرکٹر ایمس دہلی ڈاکٹررندیپ گلیریا‘ وائس چانسلر یونیورسٹی آف حیدرآباد پروفیسر بی جے راؤ‘ اعزازی پروفیسر شعبہ سیول انجینئرنگ آئی آئی ٹی مدراس پروفیسر کے راما مورتی‘ شریک بانی پیپل اسٹرانگ وبورڈ ممبرکرم یوگی بھارت پنکج بنسل‘ ڈین اسٹوڈنٹس افیر آئی آئی ٹی دہلی پروفیسر آدتیہ متل اور جوائنٹ سکریٹری وزارتِ تعلیم گوئند جیسوال پر مشتمل ہوگی۔

یہ کمیٹی موجودہ ڈاٹا سیکیوریٹی پروسیس اور این ٹی اے پروٹوکول کا بھی جائزہ لے گی اور اسے بہتربنانے کے اقدامات تجویز کرے گی۔ کمیٹی کو اختیارہوگا کہ وہ کسی بھی مضمون کے ماہر سے مدد لے۔


Share: