ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلورو کے قریب اُلال میں آسمانی بجلی گرنے سے دکان میں لگ گئی آگ - لاکھوں روپے کا مال جل کر ہوا خاک

مینگلورو کے قریب اُلال میں آسمانی بجلی گرنے سے دکان میں لگ گئی آگ - لاکھوں روپے کا مال جل کر ہوا خاک

Tue, 11 Jul 2023 18:28:01    S.O. News Service

مینگلورو11 / جولائی (ایس او نیوز) اُلال کے رانی پور علاقے میں منگل صبح آسمانی بجلی گرنے سے ایک اناج کی دکان میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا مال جل کر خاک ہوگیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ دکان میں لگی ہوئی آگ پڑوس کے مکان تک بھی پھیل گئی جس سے مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

منگل صبح جب پیٹرنامی شخص سورہا تھا تو سڑک سے گزرنے والے ایک شخص نے دکان پر بجلی گرنے کی خبر دی جس کے بعد پیٹر نے فائربریگیڈ کو اطلاع دی اور فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ لیکن تب تک لاکھوں روپے کی کھانے پینے کی چیزیں جل چکی تھیں ۔ اس کے علاوہ تین ریفریجریٹرس اور دیگر الیکٹرانک سامان بھی جل کر خاکستر ہوا۔ دکان اور مکان کی دیواروں میں شگاف بھی پڑ گئے۔  

 مونّور گرام پنچایت صدر ویلفریڈ ڈیسوزا، سابق نائب صدر نوین ڈیسوزا، ریوینیو انسپکٹر اور پنچایت کے دیگر افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔


Share: