ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: پنساری کی دکان میں چوری - دو ملزمین گرفتار - دس لاکھ روپے سمیت مسروقہ مال بازیافت

منگلورو: پنساری کی دکان میں چوری - دو ملزمین گرفتار - دس لاکھ روپے سمیت مسروقہ مال بازیافت

Sat, 13 Jul 2024 01:00:18    S.O. News Service

منگلورو 12/ جولائی (ایس او نیوز) شہر کے پمپ ویل علاقے میں 8 جولائی کی آدھی رات کو پنساری (گروسری) کی ایک دکان میں چوری کی واردات پیش آئی تھی اس سلسلے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے دو ملزمین کو گرفتار کر لیا ۔

    گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت محمد نزیر ہاوسیل (27 سال) اور الیاس خان (22 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد تفتیش کے دوران ریلوے  افسران  کے تعاون سے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے  پتہ چلا کہ ملزمین ایرناکولم - پونے ایکسپریس سے سفر کر رہے ہیں اور ٹرین مہاراشٹرا کے ستارا اسٹیشن سے گزر چکی ہے ۔ تب پولیس کمشنر نے گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) پونے سے رابطہ قائم کیا اور انہوں نے پونے میں ملزمین کو گرفتار کر لیا ۔

    گرفتار کیے گئے ملزمین کے پاس سے دس لاکھ روپے نقدی سمیت تمام مسروقہ مال بر آمد کر لیا گیا ہے ۔ ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں تین دن کی پولیس حراست میں دیا گیا ہے ۔ 


Share: