منگلورو، 13 / جولائی (ایس او نیوز) منگلورو - بینگلورو نیشنل ہائی وے 75 پر نیلیاڈی کے قریب موٹر بائک اور پِک اَپ ٹرک کے بیچ ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔
حادثے میں فوت ہونے والے نوجوان کا نام پرنم کوٹیان (23 سال) بتایا جاتا ہے کو کہ کوڈیکال منگلورو کا رہنے والا تھا اور میڈیکل ریپریزنٹیٹیو کی ملازمت کر رہا تھا ۔
اپن انگڈی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال روانہ کرتے ہوئے اس ضمن میں کیس درج کر لیا۔