ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو کے قریب بنٹوال میں پہاڑی زمین کھسک کر گھر پر گرنے سے خاتون کی موت

منگلورو کے قریب بنٹوال میں پہاڑی زمین کھسک کر گھر پر گرنے سے خاتون کی موت

Fri, 07 Jul 2023 19:47:40    S.O. News Service

منگلورو 7 / جولائی (ایس او نیوز) پچھلے چار پانچ دنوں سے چل رہی مسلسل برسات کی وجہ سے جنوبی کینرا میں  ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں آج اس وقت اضافہ ہوا جب بنٹوال کے ننداورا نامی علاقے میں پہاڑی زمین کھسک کر گھر پر گرنے کی وجہ سے زرینہ نامی خاتون مٹی کے ملبے میں دب کر فوت ہوگئی ۔ 

    خیال رہے کہ اس سے قبل دکشن کنڑا میں بارش کی وجہ سے نارائن عرف بال کرشنا اور نرنجن این مودیا نامی دو افراد کی موت واقع ہوچکی ہے ۔ 

    بتایا جاتا ہے کہ جمعہ  صبح 6 بجے کے قریب بنٹوال میں محمد نامی شخص کے گھر پر پہاڑی کھسک کر گرنے کے بعد محمد کی بیوی زرینہ اور اس کی بیٹی صفا (20 ) دونوں مٹی میں دب گئے تھے ۔ فائر سروس ، پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں کو باہر نکالا گیا مگر زرینہ (49 سال) کو زندہ بچایا نہ جا سکا ۔ 

    معلوم ہوا ہے کہ دو مہینے بعد بیٹی کی شادی تھی اور اس کے لئے تقریباً 20 لاکھ روپے مالیت کے زیورات تیار کرکے گھر کے کچن والے کمرے میں محفوظ رکھے گئے تھے ، مگر  بدقسمتی سے وہ کمرہ ٹوٹ کر ملبے میں تبدیل ہوگیا جس کی وجہ سے محفوظ رکھے  ہوئے  زیورات گھر کے ملبے  اور پہاڑی کے ملبے تلے گم ہوگئے ہیں ۔ 

    ڈپٹی کمشنر مولئی موئیلن نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ حالات کا جائزہ لینے کے بعد افسران کو ہدایت دی کہ اس طرح کے واقعات روکنے کے لئے پیشگی ضروری اقدامات کیے جائیں ۔ ڈی سی نے جزوی طور پر تباہ شدہ گھر کی مرمت کے لئے  متاثرہ خاندان کو حکومت کی طرف سے 1.2 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا  ہے۔


Share: