ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوگ کہہ رہے ہیں،تم سے نہ ہو پائے گا، مہوا موئترا نے ضمنی انتخاب کے نتائج پر وزیر اعظم پر کیا طنز

لوگ کہہ رہے ہیں،تم سے نہ ہو پائے گا، مہوا موئترا نے ضمنی انتخاب کے نتائج پر وزیر اعظم پر کیا طنز

Sun, 14 Jul 2024 11:42:12    S.O. News Service

نئی دہلی، 14/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) سات ریاستوں میں 13 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد، ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ  مہوا موئترا نے ہفتہ یعنی 13 جولائی 2024 کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بنایا۔ ضمنی انتخابات میں انڈیا نامی اتحاد کی جماعتوں نے 10 اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اور بی جے پی نے دو سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار نے ایک سیٹ جیتی۔

ٹی ایم سی  کی رکن پارلیمنٹ  مہوا موئترا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، "ترنمول کانگریس نے بنگال میں اسمبلی ضمنی انتخابات میں چار میں سے چار سیٹیں جیت لی ہیں، جب کہ انڈیا نامی اتحاد  نے قومی سطح پر 13 میں سے 10 سیٹیں جیتی ہیں۔ بی جے پی اور اس کے ایجنسی راج کی شکستوں کا سلسلہ جاری ہے۔‘‘

وزیر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے، ترنمول کے رکن پارلیمنٹ نے پوسٹ میں کہا، "لوگ کہہ رہے ہیں کہ نریندر مودی تم سے نہ ہو پائے گا۔‘‘ واضح رہےاس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا اجلاس کے دوران ایوان میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یہ جملہ استعمال کیا تھا۔پارٹی نے ہماچل پردیش میں دو اور بی جے پی کے زیر اقتدار اتراکھنڈ میں دو سیٹیں جیتیں۔ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس نے چاروں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے جالندھر ویسٹ سیٹ پر کامیابی حاصل کی۔ تمل ناڈو میں، دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) نے وکراونڈی حلقہ جیت لیا۔


Share: