ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / قانون ساز اسمبلی میں جی ایس ٹی سمیت کئی ترمیمی بل پیش؛ سابق وزیر اعلیٰ بومئی نے ریاستی حکومت کو گھوٹالوں کی تحقیقات کا چیلنج دیا

قانون ساز اسمبلی میں جی ایس ٹی سمیت کئی ترمیمی بل پیش؛ سابق وزیر اعلیٰ بومئی نے ریاستی حکومت کو گھوٹالوں کی تحقیقات کا چیلنج دیا

Thu, 06 Jul 2023 12:09:03    S.O. News Service

بنگلورو، 6/ جولائی (ایس اونیوز) گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی ) ترمیمی بل اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ گڈز اینڈ سروسز ٹیکس ترمیمی بل قانون ساز اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔ اسی طرح فائر بریگیڈ ترمیمی بل، روڈ سیفٹی اتھارٹی ترمیمی بل اور ایگریکلچرل پروڈیوس مارکیٹ بزنس ریگولیشن (اے پی ایم سی ) ترمیمی بل پیش کیا گیا ہے۔ بی جے پی ارکان نے گارنٹی اسکیموں کو لے کر ایوان میں دھرنا دیا۔

بی جے پی ممبران اسمبلی نے اسمبلی کی کارروائی کے دوران اپنا دھرنا اس وقت واپس لے لیا جب اسپیکر نے گارنٹیوں پر ایوان میں بحث کی اجازت دینے کا وعدہ کیا۔اسمبلی میں سوال و جواب کا سیشن شروع ہوا، اسی درمیان ایچ ڈی کمار سوامی بھی پین ڈرائیو لے کر ایوان میں پہنچے، ایچ ڈی کمار سوامی کی یہ حرکت بہت دلچسپ تھی۔

 سابق وزیر اعلیٰ  بسواراج بو مئی نے ریاستی کانگریس حکومت کو چیلنج کیا ہے کہ وہ بی جے پی حکومت کے دوران ہوئے گھوٹالوں کی تحقیقات کرنا چاہتی ہے تو تمام گھوٹالوں کی تحقیقات کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کرپشن کے خلاف ہے تو تمام کیسز کی تحقیقات کرنی چاہیے۔

بنگلور ومیں میڈیا  سے بات کرتے ہوئے، سابق وزیراعلیٰ بومئی  نے کہا کہ اگر حکومت سیاسی طور پر تحقیقات کے لیے متحرک ہوتی ہے کیسا؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 2013 سے 2023 تک کے تمام کیس تحقیقات کے لیے کمیشن کے سامنے رکھے جائیں ، ڈیڑھ سال تک 40 فیصد کمیشن کا ہماری حکومت پر الزام لگایا۔ ابھی تک اس الزام کا کوئی ریکارڈ نہیں دیا گیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اگر ہم تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہیں تو ہمیں انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر کرپشن کے خلاف سنجیدہ ہے تو پچھلے تمام کیسز کی انکوائری کرے۔


Share: