نئی دہلی، 11/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) سپریم کورٹ نے بچوں میں بڑھتی خودکشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت صحت کو روک تھام کے لیے ہدایات دے دیں عدالت نے کہا کہ بچوں کی خودکشی بہت سنگین سماجی مسئلہ ہے۔ اس کی روک تھام کے لیے مرکزی وزارت صحت کو ہدایت کی گئی کہ وہ عدالت کو ملک میں خودکشی روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرے۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے ملک میں بچوں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ملک میں خودکشی روکنے کے لیے مرکزی وزارت صحت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں حلف نامہ داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے کہا کہ بچوں کی خودکشی ایک بہت سنگین سماجی مسئلہ ہے۔ اس کو روکنے کے لیے مرکزی وزارت صحت کو ہدایت کی گئی کہ وہ عدالت کو ہندوستان میں خودکشی روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرے۔
ایڈوکیٹ گورو بنسل نے ایک پی آئی ایل دائر کی ہے جس میں بچوں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایڈوکیٹ گورو بنسل نے کہا ہے کہ دہلی پولیس کے ذریعہ دیے گئے آر ٹی آئی جوابات کے مطابق، 2014 اور 2018 کے درمیان، قومی دارالحکومت دہلی میں 18 سال سے کم عمر کے 400 سے زیادہ طلباء نے خودکشی کی۔