بھٹکل، 25 / جون (ایس او نیوز) حالیہ لوک سبھا انتخابات میں جیتنے والے اراکین پارلیمان کی حلف برداری کے موقع پر ریاست کرناٹکا کے اراکین میں سے اتر کنڑا رکن پارلیمان کو چھوڑ کر بقیہ اراکین نے کنڑا زبان میں اپنے منصب کا حلف لیا جبکہ وشویشورا ہیگڑے کاگیری نے سنسکرت زبان میں حلف لیا۔
ریاست کرناٹک کے جملہ 28 اراکین پارلیمان ہیں جن میں ایچ ڈی کمارا سوامی، پرہلاد جوشی، وی سومنّا ، شوبھا کرندلاجے جیسے اہم نام شامل ہیں ۔ کُل 27 اراکین نے کنڑا میں اور ایک رکن کاگیری نے سنسکرت زبان میں حلف لیا۔