ماسکو9؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شامی شہر حلب کے مضافات میں موجود باغیوں کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی حملوں کاجلدآغاز کیا جائے گا۔ یہ حملے بحیرہ روم میں موجود اس کے بحری بیڑے سے اڑنے والے طیارے کریں گے۔ شامی باغیوں کی طرف سے حکومتی دستوں کے کنٹرول والے حلب کے مغربی حصے پر حملوں کا آغاز کیا گیا ہے اور وہاں شدید لڑائی جاری ہے۔ سویلین ہلاکتوں کے باعث روسی فضائی حملوں کو عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ یہ حملے دہشت گرد گروپ داعش کے خلاف کیے جا رہے ہیں۔