ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں دو دنوں میں ہوگی مانسون کی انٹری، یوپی، پنجاب سمیت 14 ریاستوں میں بھاری بارش کا الرٹ

دہلی میں دو دنوں میں ہوگی مانسون کی انٹری، یوپی، پنجاب سمیت 14 ریاستوں میں بھاری بارش کا الرٹ

Thu, 27 Jun 2024 11:15:00    S.O. News Service

نئی دہلی ، 27/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی ) ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں گرمی سے راحت مل جائے گی اور بیشتر ریاستوں میں گرمی کی لہر نہیں رہے گی۔ آئی ایم ڈی نے بدھ کو پیش گوئی کی کہ مغربی جزیرہ نما ساحل پر آئندہ 3-4 دنوں کے دوران بھاری سے بہت زیادہ بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

آئی ایم ڈی نے کہا کہ مہاراشٹر کے ساحل، گوا اور کرناٹک میں اس دوران بھاری بارش ہو سکتی ہے۔ شمال مشرقی ہندوستان کی ریاستوں میں 27 جون سے 30 جون کے درمیان آسام، اروناچل پردیش، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، تریپورہ اور سکم میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔ وہیں، 28 سے 30 جون کے دوران بھاری بارش ہو سکتی ہے۔

مغربی اتر پردیش، ہریانہ، پنجاب اور راجستھان میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مشرقی اتر پردیش میں بھی 27 اور 28 جون کو مختلف مقامات پر بھاری سے لے کر بہت زیادہ بھاری بارش ہونے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ دریں اثنا، مانسون رفتہ رفتہ پیش قدمی کر رہا ہے۔

اسکائی میٹ سروسز کے مہیش پلاوت کے مطابق، ’’مانسون کے 29 یا 30 جون کو دہلی پہنچے کا امکان ہے۔‘‘ دہلی میں مانسون کی آمد عموماً 27 سے 29 جون کے درمیان ہوتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ گجرات کے بقیہ حصوں مدھیہ پردیش کے بقیہ حصوں، مغربی بنگال کے بقیہ حصوں، بہار، راجستھان کے بقیہ حصوں، مشرقی اتر پردیش اور مغربی اتر پردیش کے علاقوں میں مانسون آئندہ چار دنوں میں پہنچ سکتا ہے۔


Share: