ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دکشن کنڑا میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے ریڈ الرٹ - اسکولوں، پی یو سی کالجوں میں چھٹی 

دکشن کنڑا میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے ریڈ الرٹ - اسکولوں، پی یو سی کالجوں میں چھٹی 

Mon, 15 Jul 2024 13:30:41    S.O. News Service

منگلورو ، 15 / جولائی  (ایس او نیوز) دکشن کنڑا میں مسلسل موسلا دھار بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر سیلابی کیفیت پیدا ہوئی ہے ۔ اسی پس منظر میں محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے اور آنگن واڈی مراکز، اسکولوں کے علاوہ پی یو سی کالجوں میں بھی آج چھٹی دی گئی ہے ۔
    
ضلع ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے تعلیمی اداروں میں چھٹی کے تعلق سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر آج پی یو سی تک کے طلبہ کو ہی چھٹی دی گئی ہے اور گریجویشن سطح کے طلبہ کی تعلیم کا سلسلہ حسب معمول جاری رہے گا ۔ 
    
کل اتوار کے دن ہوئی تیز برسات کی وجہ سے ضلع میں پانچ سے زیادہ گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 40 سے زائد بجلی کھمبے ٹوٹ گئے ہیں ۔ شہر کے منوگڈے علاقے میں گاندھی پارک کے پاس ایک بڑا درخت اکھڑ کر گر گیا ۔ پمپ ویل سے ایکور جانے کے راستے پر درخت گرنے کی وجہ سے ٹریفک میں بڑا خلل واقع ہوا ۔ 


Share: