ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تمام امریکیوں کا صدر ہوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

تمام امریکیوں کا صدر ہوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

Wed, 09 Nov 2016 15:45:11    S.O. News Service

واشنگٹن،9؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ریپبلکن پارٹی کے امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکاکے45صدر کے طور پر اپنے عہدے کا حلف جنوری میں اٹھائیں گے۔وہ اب تک 288الیکٹورل ووٹ حاصل کرچکے ہیں۔ جیت کے لیے انہیں270ووٹ درکار تھے۔ اب تک آنے والے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے ٹرمپ کی حریف ہیلری کلنٹن نے218الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔جیت کے بعد نیویارک میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا کہ وہ تمام امریکیوں کے صدر ہوں گے۔ انہوں نے عوام کومتحدہونے کا کہا۔ ٹرمپ کے مطابق، امریکا کے لیے اب وقت آ گیا ہے کہ تقسیم کے زخموں مندمل کیا جائے۔ اوروقت آگیا ہے کہ ہم متحد ہو کر ایک ہو جائیں۔ اپنے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کا وقت قومی ترقی اور تجدید کا وقت ہو گا۔منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں اپنے حامیوں سے خطاب میں بتایا کہ ان کی حریف ہیلری کلنٹن نے ٹیلفون پرانہیں اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی کلنٹن اور ان کے خاندان کو شاندار انتخابی مہم پرمبارکبادپیش کی۔ ٹرمپ کے مطابق کلنٹن کی امریکا کے لیے خدمات پر عوام ان کے مشکور ہیں۔دوسری طرف امریکی کانگریس کے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی اپنی برتری کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے امریکا میں صدارتی انتخابات کے ساتھ ساتھ ایوان نمائندگان کے 435اور سینیٹ کے ایک تہائی یعنی چونتیس ارکان کو بھی منتخب کیا جا رہا ہے۔


Share: