ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تلنگانہ: سیلاب متاثرین کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کرنے کا فیصلہ

تلنگانہ: سیلاب متاثرین کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کرنے کا فیصلہ

Tue, 10 Sep 2024 19:22:58    S.O. News Service

حیدرآباد، 10/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)تلنگانہ کے سیلاب سے متاثرہ ضلع کھمم کے متاثرین کے بینک کھاتوں میں آج سے مالی امداد کی رقم منتقل کی جائے گی۔ یہ اقدام متاثرین کی مدد اور بحالی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

کلکٹر کھمم مزمل خان نے کہا کہ ابتدائی تخمینہ کے مطابق اب تک کھمم ضلع میں سیلاب کی وجہ سے 339.45 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے اور سیلاب کی وجہ سے 146 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو شناختی کارڈ دینے پر غور کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا خیال ہے کہ فلاحی اداروں کے ذریعہ روزگار کے پروگرام فراہم کرنے کو ترجیح دی جائے۔

چونکہ ہزاروں خاندان بے گھر ہیں، حکومت کی طرف سے دی جانے والی عارضی امداد کے ساتھ متعلقہ فلاحی اداروں کے ذریعہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل میں متاثرہ خاندانوں کو شناختی کارڈ س دیئے جائیں گے۔


Share: