ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ترکی خود کو یورپ سے دور کر رہا ہے: یُنکر

ترکی خود کو یورپ سے دور کر رہا ہے: یُنکر

Wed, 09 Nov 2016 15:40:14    S.O. News Service

برسلز9؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یورپیئن یونین کے صدر نے متنبہ کیا ہے کہ تُرکی خود کو یورپی یونین کے اقدار سے دور کر رہا اور یہ تاثر دے رہا ہے کہ وہ اس بلاک میں شمولیت کا مزید خواہش مند نہیں ہے۔ ژاں کلود یُنکر کا کہنا تھا کہ وہ ترکی کے دوست ہونے کے ناطے یہ تکلیف دہ حقیقت محسوس کر رہے ہیں کہ ترکی دن بدن خود کو یورپ سے دور کر رہا ہے۔ انہوں نے تُرک صدر رجب طیب ایردوآن سے کہا کہ وہ یہ بات فوری طور پر واضح کریں کہ ترکی یورپی یونین کا رکن بننے کا ارادہ رکھتا ہے یا نہیں۔


Share: