ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلور: ٹماٹرہوگیا اتنا مہنگا کہ لُٹیرے ٹماٹروں سے بھری ٹرک لے کرہوگئے فرار

بنگلور: ٹماٹرہوگیا اتنا مہنگا کہ لُٹیرے ٹماٹروں سے بھری ٹرک لے کرہوگئے فرار

Tue, 11 Jul 2023 00:07:33    S.O. News Service

بنگلورو،11/جولائی (ایس او نیوز) ملک میں ٹماٹر اتنا مہنگا ہوگیا ہے کہ سوشیل میڈیا پر ٹماٹر کو لے کومزاقیہ وڈیوز وائرل ہورہی ہیں، لیکن حیرت انگیزطورپربنگلور کے مضافات آرایم سی یارڈ پولیس تھانہ حدود کے چِیکآجالا کے قریب دو ہزار کلو ٹماٹر سے بھری ٹرک کو نامعلوم لُٹیروں نے اصل میں ہی لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لوٹ مار کی یہ واردات 8 جولائی کو پیش آئی ہے۔ 

کرناٹک میں ٹماٹر کی قیمت 150 سے 180 روپئے فی کیلو تک پہنچ گئی ہے ایسے میں ٹماٹر کو لے کرمختلف وڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں یہ دکھانے کی کوشش ہوتی ہے کہ ٹماٹر کتنا قیمتی ہے، مگرمیڈیا رپورٹ کی مانیں تو اب اصل میں ہی ٹماٹر اتنا قیمتی ہوگیا ہے کہ بدمعاش ٹماٹروں سے بھری ٹرک کو ہی لوٹ کر فرارہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک کسان چتردرگ کے ہیریور قصبہ سے ٹماٹرسے بھری ٹرک لے کر کولار مارکٹ جارہا تھا۔ جس کے دوران تین بدمعاشوں نے اپنی کار، ٹماٹر کی گاڑی کے آگے لاکر روک دی۔ پھرانھوں نے کسان اور ڈرائیور پر یہ الزام لگاتے ہوئے حملہ کردیا کہ ٹرک نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری ہے۔

انھوں نے کسان سے رقم کا بھی مطالبہ کیا اور بعد میں رقم ان کے موبائل پر آن لائن منتقل کردی۔ بعد میں جب بدمعاشوں کو پتہ چلا کہ گاڑی میں ٹماٹر ہیں تو گاڑی سے کسان اور ڈرائیور کو نیچے اُتارکر ٹرک لے کر فرار ہوگئے۔

پتہ چلا ہے کہ آرایم سی یارڈ پولیس لُٹیروں کے بارے میں سراغ حاصل کرنے سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھا کر رہی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ ٹماٹر کی فصل اُگانے والے بہت سے کسانوں نے ٹماٹر کی فصل کے کھیتوں میں خیمے لگانے کے ساتھ حفاظتی گارڈز تعینات کر دیے ہیں کیونکہ بتایا جارہا ہے کہ لُٹیرے ٹماٹر کے کھیتوں پر حملہ کر رہے ہیں۔


Share: