بنگلورو ، 10/جولائی (ایس او نیوز) میٹرو کے پرپل روٹ پر توسیع شدہ بائپنہلی اور کے آر پورم میٹرو اسٹیشنوں کے رابطہ کار سگنلنگ اور دیگر متعلقہ تعمیری کاموں کے پیش نظر 10جولائی تا 9اگست صبح 5تا 7بجے یعنی (صبح صرف 2گھنٹے) میٹرو سرویس بند رہے گی۔
بی ایم آر سی ایل کی جانب سے جاری اخباری بیان میں بتایا گیا کہ بائپنہلی، سوامی وویکانندا روڈ، کرشنا راج پورم۔ وائٹ فیلڈ (کاڈ گوڈی) میٹرو اسٹیشنوں کے درمیان صبح 5تا 7بجے سرویس بند رہے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ تاہم سوامی وویکا نندا روڈ اسٹیشن اور کینگیری وکرشنا راج پورم اور وائٹ فیلڈ (کاڈگوڈی) میٹرو اسٹیشنوں کے درمیان ریل سرویس حب معمول رات 11بجے تک جاری رہے گی،جبکہ گرین روٹ کے ریلوے خدمات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔