ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال : پُل پر سے پاوں پھسل کر نالے میں گرنے سے ایک شخص کی موت

بنٹوال : پُل پر سے پاوں پھسل کر نالے میں گرنے سے ایک شخص کی موت

Sun, 09 Jul 2023 21:36:24    S.O. News Service

بنٹوال، 9 / جولائی (ایس او نیوز) پریال تھڑکا کے پوناچا گاوں میں پیدل پُل سے گزرتے وقت پیر پھلسنے سے ایک شخص برساتی پانی کے نالے میں گر گیا اور ڈوبنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
    
مہلوک شخص کی شناخت کیشوا نائکا کے طور پر کی گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ کیشوا پریال تھڑکا میں کرایہ کے مکان میں رہتا تھا ۔ وہ جب برساتی پانی کے نالے پر بنے پیدل پُل پر سے گز رہا تھا تواس کا توازن بگڑ گیا اور نالے میں گرنے کے بعد اپنی جان گنوا بیٹھا۔ 
    
وٹل پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا اور کیس درج کیا گیا۔ 


Share: