ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال میں بے قابو کار پہاڑی ٹیلے سے ٹکراگئی - لڑکی کی موت

بنٹوال میں بے قابو کار پہاڑی ٹیلے سے ٹکراگئی - لڑکی کی موت

Thu, 06 Jul 2023 21:17:36    S.O. News Service

بنٹوال 6 / جولائی (ایس او نیوز) منگلورو - بینگلورو نیشنل ہائی وے پر رملکٹّے میں ایک بے قابو کار سڑک کنارے واقع پہاڑی ٹیلے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خدیجہ (20 سال) نامی لڑکی فوت ہوگئی جبکہ کار میں موجود دیگر افراد بال بال بچ گئے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب خدیجہ اپنی والدہ صمیمہ کے ساتھ بینگلورو کے ہاسپٹل میں  علاج کے مقصد سے سفر کر رہی تھی ۔ بہت زیادہ تیز بارش کی وجہ سے رملکٹے کے پاس کار قابو سے باہر ہوگئی اور پہاڑی ٹیلے سے ٹکرا گئی ۔ اس کے نتیجہ میں کار کا دروازہ کھل گیا اور خدیجہ اچھل کر کار سے باہر سڑک پر گر گئی ۔ خدیجہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی مگر اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔ جبکہ ڈرائیور شان اور خدیجہ کی ماں صمیمہ کو معمولی زخم آئے ہیں۔
    
حادثہ کی اطلاع ملنے پر میلکر ٹریفک پولیس کے افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درجسٹر کر لیا۔ 


Share: