ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایران:بس حادثے میں26شیعہ زائرین ہلاک

ایران:بس حادثے میں26شیعہ زائرین ہلاک

Wed, 09 Nov 2016 15:50:05    S.O. News Service

تہران ،9؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایران میں ہونے والے ایک بس حادثے میں چھبیس شیعہ زائرین ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افراد اربعین یعنی امام حسین کا چہلم منانے کے لیے عراق جا رہے تھے۔ اندازہ ہے کہ اربعین کے موقع پر کوئی ڈھائی ملین ایرانی شہری عراقی شہر کربلا کا رخ کریں گے۔ ایران میں گزشتہ سالوں کے دوران اوسطً ہر سال اٹھائیس ہزار افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوتے تھے۔ تاہم اب سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کے بعد ان میں کمی واقع ہوئی ہے۔


Share: