ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : سنتے کٹے کے پاس سروس روڈ ٹّوٹ گیا 

اڈپی : سنتے کٹے کے پاس سروس روڈ ٹّوٹ گیا 

Mon, 10 Jul 2023 13:24:10    S.O. News Service

اڈپی ، 10 / جولائی (ایس او نیوز) سنٹے کٹّے کے پاس نیشنل ہائی وے پر جہاں انڈر پاس تعمیر کیا جا رہا تھا وہاں پر موجود سروس روڈ جزوی طور پر ٹوٹ کر گڈھے میں تبدیل ہوگیا ۔
    
مقامی دکاندار اور رہائش مکانات میں رہنے والے لوگ پورا سروس روڈ  اور نیشنل ہائی وے بھی ٹوٹنے کے خوف سے پریشان ہوگئے ہیں ۔ اس علاقے میں تقریباً 350  رہائشی مکانات موجود ہیں ۔ ان لوگوں نے متعلقہ محکمہ سے مطالبہ کیا ہے چونکہ ان کی آمد و رفت کے لئے یہی ایک راستہ استعمال ہوتا تھا اس لئے اب ان کے لئے نیا راستہ تعمیر کرکے دیا جائے ۔ اس کے علاوہ کئی افراد نے متعلقہ افسران کو انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر اس علاقے میں انڈر پاس کی تعمیر نہیں روکی گئی تو پھر وہ راستہ روکو احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیں گے ۔ 


Share: