ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی میں پیش آیا آن لائن فراڈ کا ایک اور معاملہ - پروفیسر نے گنوائے 7.9 لاکھ روپے 

اڈپی میں پیش آیا آن لائن فراڈ کا ایک اور معاملہ - پروفیسر نے گنوائے 7.9 لاکھ روپے 

Tue, 25 Jun 2024 12:42:11    S.O. News Service

اڈپی،  25 / جون (ایس او نیوز) منی پولیس اسٹیشن میں ایک اسسٹنٹ پروفیسر کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت کے مطابق کچھ لوگوں نے اس کے ساتھ آن لائن فراڈ کیا ہے جس میں اس کے بینک کھاتے سے 7.9 لاکھ روپے لوٹے گئے ہیں ۔
    
اس فراڈ کا شکار نمرتا کا کہنا ہے کہ سنجے کمار نامی ایک شخص نے اس سے فون پر رابطہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے نام پر ایک پارسل آیا ہے جس میں پانچ ایرانی پاسپورٹ، پانچ ڈیبٹ کارڈس، دو کلو گرام کپڑے اور 150  گرام ایم ڈی ایم اے نسے کی گولیاں موجود ہیں ۔ اس معاملے کو ممبئی پولیس کے علم میں لایا گیا اور پولیس نے اس تعلق سے ایف آئی آر درج کر لی ہے ۔ اسی کے ساتھ اس نے فون کال کو ایک اور شخص سے ملا دیا جس نے اپنے آپ کو ممبئی پولیس کا افسر بتایا ۔ اس شخص نے نمرتا سے پوچھا کہ کیا وہ تفتیش کے لئے ممبئی آنا چاہیں گی یا پھر آن لائن ہی تفتیش میں تعاون کریں گی ۔ 
    
نمرتا کا کہنا ہے کہ اس نے ایف آئی آر کے سلسلے میں آن لائن تفتیش میں تعاون کرنے کی بات کہی تو اسے اسکائپ ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے لئے کہا گیا ۔ اس پر پردیپ ساونت نامی ایک شخص کی ویڈیو کال موصول ہوئی جس نے اپنے آپ کو ممبئی کا آفیسر بتایا ۔ اس نے نمرتا سے اس کے آدھار کارڈ اور بینک ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات حاصل کیں جس کے فوری بعد اس کے بینک کھاتے سے 'پری اپروڈ پرسنل لون' کے زمرے میں 7.9 لاکھ روپے اڑا لیے گئے ۔ 
    
منی پال پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر لیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 


Share: