ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی : واش روم ویڈیو گرافی معاملہ - تینوں مسلم طالبات نے عدالت کے سامنے کیا سرینڈر؛ عدالت نے دی ضمانت

اُڈپی : واش روم ویڈیو گرافی معاملہ - تینوں مسلم طالبات نے عدالت کے سامنے کیا سرینڈر؛ عدالت نے دی ضمانت

Fri, 28 Jul 2023 19:23:33    S.O. News Service

اُڈپی 28 / جولائی (ایس او نیوز) اُڈپی ایک نیم طبی کالج کے واش روم میں مسلم طالبات کی طرف سے غیر مسلم طالبات کی ناشائستہ ویڈیو گرافی کے جس واقعہ کو بی جے پی نے سیاسی اور فرقہ وارانہ رنگ دے کر ہنگامہ مچا رکھا ہے ، اس معاملہ کی تینوں  ملزم طالبات کو آج جمعہ کو  عدالت نے  ضمانت دے دی  ہے۔

    اطلاع  کے مطابق اس معاملہ میں پولیس کی طرف سے درج ایف آئی آر میں جن تین طالبات کو ملزم قرار دیا گیا تھا انہوں نے آج فرسٹ ایڈیشنل سوِل اینڈ جوڈیشیل میجسٹریٹ آف فرسٹ کلاس (جے ایم ایف سی) کے سامنے سرینڈر کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ طالبات نے اس کیس کی وجہ سے اپنا تعلیمی نقصان ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے لئے ضمانت دینے کی گزارش کی ۔

    جج شیام پرکاش نے تینوں  طالبات کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے فی کس 20 ہزار روپئے  کا باونڈ اور ایک ضامن پیش کرنے پر، تحقیقاتی ایجنسی کے ساتھ پوری طرح تعاون کرنے اور مقررہ تاریخوں پر عدالت میں سماعت کے دوران حاضر رہنے کی شرائط کے ساتھ  ضمانت منظور کی ۔  

    ایڈوکیٹ اسداللہ خان کٹپاڈی نے عدالت میں ملزم طالبات کی پیروی کی ۔ 

 

اُڈپی کالج  کے معاملے پر اس سے قبل شائع رپورٹس:

اُڈپی کالج کے ٹوائلٹ میں مسلم طالبات کی طرف سے خفیہ کیمرہ لگانے کے الزام پربی جے پی لیڈر خوشبو نے کہا؛ نہیں نظر آرہی ہے کوئی سچائی

اُڈپی کالج کے ٹوائلٹ کی وڈیووائرل کرنے کا معاملہ؛ مسلم لڑکیوں پرالزامات کے بعد بی جے پی لیڈرکا اُڈپی دورہ؛ کیا ہے پورا معاملہ ؟


Share: