اُڈپی کالج کے ٹوائلٹ میں مسلم طالبات کی طرف سے خفیہ کیمرہ لگانے کے الزام پربی جے پی لیڈر خوشبو نے کہا؛ نہیں نظر آرہی ہے کوئی سچائی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th July 2023, 8:43 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

اُڈپی  27 جولائی (ایس او نیوز)  ہندی  فلموں کی  معروف اداکارہ  ، قومی کمیشن برائے خواتین (NCW) کی رکن اور بی جے پی لیڈر خوشبو سُندر نے جمعرات کو ایک پرائیویٹ پیرا میڈیکل کالج کے واش روم میں ’’خفیہ کیمرے‘‘ کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ سُندر نے معاملے کی تحقیقات کے لیے اُڈپی میں نیترا جیوتھی انسٹی ٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا دورہ کیا اور انتظامیہ سے بات چیت کی، بعد میں اخبارنویسوں کو بتایا کہ  "یہ افواہیں ہیں کہ بیت الخلا میں خفیہ کیمرے تھے۔ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ سوشیل میڈیا پر  جھوٹی ویڈیوز چل رہی ہیں۔ یہ ایک ادارہ ہے اس لیے کوئی خفیہ کیمرے نہیں ہو سکتے۔"  انہوں نے مزید کہا کہ "ہم پولیس سے بات کر رہے ہیں۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ سے تحقیقات اور ہماری طرف سے تحقیقات جاری رہیں گی، اور ہم بہت جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔‘‘ 

سُندر کا بیان اس واقعے کے فرقہ وارانہ رخ اختیار کرنے کے بعد آیا، جب  دائیں بازو کے گروپوں نے دعویٰ کیا تھا  کہ معطل کی گئی مسلم  طالبات، ہندو لڑکیوں کی نجی ویڈیوز بنانے کے لیے خفیہ کیمروں کا استعمال کرتے تھے، اور اُن وڈیوز کو  ایک "جہادی سازش" کے حصے کے طور پر مسلمان مردوں میں پھیلانے کے لیے بنایا گیا تھا۔

سُندر نے کہا کہ کمیشن کی توجہ مذہب سے قطع نظر  خواتین کے تحفظ پر ہے،انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ  دینے سے گریز کریں۔انہوں نے بتایا کہ "NCW اور پولیس تندہی سے اپنا کام کر رہے ہیں اور ہم  جج کے طور پر کام کیے بغیر تفتیش کریں گے۔ مزید کہا کہ NCW خواتین کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے اور کسی فرقہ وارانہ زاویے کو ذہن میں رکھ کر کام نہیں کرتا ہے" 

واضح رہے کہ اُڈپی پولیس پہلے ہی  اس واقعہ میں فرقہ وارانہ زاویہ سے انکار کرچکی ہے۔

اُڈپی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اکشے مچھندرا نے منگل کو واضح کیا تھا  کہ“اس واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت سارے لوگ غلط معلومات اور افواہیں شیئر کر رہے ہیں۔ شاید، وہ کسی مقصد کے تحت  ایسا کر رہے ہیں، لیکن  میں واضح کرنا چاہوں گا کہ اگرچہ ایسی اطلاعات ملی  تھیں کہ خفیہ کیمرے تھے، مگر ہماری معلومات کے مطابق اس کیس میں ایسی کوئی چیز استعمال نہیں کی گئی  تھی۔

ملپے  پولیس نے بدھ کے روز کالو سنگھ چوہان کے خلاف بھی واقعہ کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس افسران کے مطابق، چوہان نے مبینہ طور پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کے لیے ٹویٹر پر ایک ترمیم شدہ ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔ بعد میں  چوہان نے اُڈپی پولیس کے اعتراض کے بعد پوسٹ کو حذف کر دیا تھا۔

ایس پی نے متعلقہ   آپ لوڈ کردہ ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے   لکھا  تھا کہ  اوپر اپ لوڈ کردہ ویڈیو دراصل چنئی  کے  یوٹیوب چینل *Tamil Jailer* سے لی گئی ہے جو اُس چینل پر   13/7/23   کو  آپ لوڈ ہوئی تھی۔ اُسی  ویڈیو کو کنڑ امیں بیک گراونڈ  آواز کے ساتھ ایڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ  ایسا ظاہر کیا  جا سکے کہ اس کا تعلق اُڈپی کے  واقعہ سے ہے۔ ایس پی نے پیر کو اپنے ٹویٹ  میں واضح کیا تھا کہ  اُس ویڈیو کا اُڈپی کے واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

پہلے شائع رپورٹ:

اُڈپی کالج کے ٹوائلٹ کی وڈیووائرل کرنے کا معاملہ؛ مسلم لڑکیوں پرالزامات کے بعد بی جے پی لیڈرکا اُڈپی دورہ؛ کیا ہے پورا معاملہ ؟

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے پڑوسی علاقہ شیرور میں الیکٹرک وائر پر پیر رکھنے سے ایک شخص کی ہوئی موت

پڑوسی علاقہ شیرور میں روڈ پر گری ہوئی   الیکٹرک وائر پر پیر رکھنے کے نتیجے میں  ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت محمد ارشاد  کورڈی(55) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔واردات اتوار صبح قریب چھ بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات میں بھٹکل کے مسلم اکثریتی پولنگ بوتھوں پر78 فیصد سے بھی زائد پولنگ؛ تنظیم نے کی فیڈریشن اور اسپورٹس سینٹروں کے نوجوانوں کی ستائش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اُترکنڑا حلقہ کے بھٹکل میں مسلم اکثریتی پولنگ بوتھوں پر 78 فیصد سے بھی زائد ووٹنگ کرانے میں کامیاب ہونے پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و  تنظیم نے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے نوجوانوں اور شہر کے مختلف اسپورٹس سینٹروں اور دیگر اداروں کے ...

بھٹکل کے چوروں کی کہانی - کیا کہتا ہے کنڑا روزنامہ کراولی منجاو !

کاروار سے شائع ہونے والا ضلع اُترکنڑا کا معروف کنڑا روزنامہ   کراولی منجاو  نے اپنے سرسی رپورٹر راجو کانسور کی ایک رپورٹ کو اپنے فرنٹ صفحہ پر شائع کیا ہے جس میں بھٹکل کے عادی چوروں کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ 

پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، عدالت نے ایس آئی ٹی کو دی اجازت

کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے  رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کی انتخابی اتحادی جے ڈی ایس کے معطل امیدوار پرجول ریونا ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پرجول ریونا   پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، سیکڑوں ویڈیوز ریکارڈ کرنے، دھمکیاں دینے اور سازش ...

جنسی استحصال کیس: شیوکمار پر 100 کروڑ رشوت کی پیشکش کا الزام

  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما جی دیوراجے گوڑا نے، جو مختلف الزامات میں جیل میں ہیں، یہ کہتے ہوئے سنسنی خیز الزام لگایا ہے کہ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے انہیں جنتا دل سیکولر (جے ڈی) کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارا سوامی پر ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پراجول ریوانہ سے ...

میرا پوتا مجرم ہے تو کارروائی ضرور ہونی چاہئے، پرجول ریونا معاملہ پر سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کا بیان

جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے پارٹی کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے ہفتہ کو کہا کہ اگر قصوروار پایا جاتا ہے تو انہیں اپنے پوتے کے خلاف کارروائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ہبلی میں انجلی امبیگر کو قتل کرکے فرار ہونے والے گریش کو داونگیرے سے کیا گیا گرفتار

  ہبلی کی 20 سالہ انجلی امبیگر کو  اُس کے گھر پہنچ کر چاقو سے پے درپے حملہ کرکے اُسے موت کے گھاٹ اُتارکر فرار ہونے والے ملزم  گریش عرف وشوا کو  کرناٹک پولس نے داونگیرے سے گرفتار کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ مہلوک انجلی نے مبینہ طور پر ملزم کے ساتھ فرار ہونے   کی تجویز  کو ماننے سے انکار ...

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...