اُڈپی، 14 / جولائی (ایس او نیوز) مولور کے پاس ایک اسکول بس اور کار کے درمیان شدید تصادم پیش آیا جس کے نتیجے میں کار کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔
بتایا جاتا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب نیشنل ہائی پر اوچیلا کے قریب اسکول بس ٹرن لے رہی تھی ، اسی وقت اڈپی سے منگلورو کی طرف جانے والی کار تیزی سے آ کر اسکول بس سے ٹکرا گئی ۔
ٹکر کی شدت سے کار کا اگلا حصہ بری طرح ٹوٹ پھوٹ گیا جبکہ اسکول بس کے دائیں حصے کو معمولی نقصان پہنچا ۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کسی کو بھی چوٹ نہیں لگی ۔