پیغمبرِ اسلام کی توہین آزادئ اظہار نہیں: یورپی عدالت

Source: S.O. News Service | By Staff Correspondent | Published on 26th October 2018, 10:36 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

لندن 26اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ایس او نیوز)عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ آسٹرین عدالتوں کے فیصلے سے درخواست گزار خاتون کا آزادی اظہار کا حق پامال نہیں ہوا۔یورپی یونین کی عدالت برائے انسانی حقوق (ای سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ پیغمبرِ اسلام کی توہین آزادی اظہار کی جائز حدوں سے متجاوز ہے اور ایسا کرنے سے مذہبی تعصب کو فروغ مل سکتا ہے۔عدالت نے یہ فیصلہ ایک خاتون کی اپیل پر دیا ہے جنہیں آسٹریا کی ایک عدالت نے پیغمبرِ اسلام کے خلاف توہین آمیز گفتگو پر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ اس سزا کو بعد ازاں ملک کی اعلیٰ عدالتوں نے بھی برقرار رکھا تھا۔یورپی عدالت کے سات رکنی بینچ نے جمعرات کو اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ آسٹریا کی مقامی عدالتوں نے خاتون درخواست گزار کے بیانات کا ان کے مکمل سیاق و سباق میں جائزہ لیا تھا اور اس ضمن میں خاتون کے آزادی اظہار کے حق اور دوسروں کے مذہبی جذبات کے تحفظ کے حق کے درمیان توازن قائم رکھا تھا۔عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ آسٹرین عدالتوں کے فیصلوں کا مقصد ملک میں مذہبی امن قائم رکھنا تھا جو ایک جائز مقصد ہے۔یورپی عدالت کے مطابق خاتون کے توہین آمیز بیانات کو بامقصد مکالمے کی جائز حدود سے متجاوز قرار دینے اور انہیں پیغمبرِ اسلام کی توہین قرار دینے کا آسٹرین عدالتوں کا فیصلہ شواہد کے مطابق اور درست تھا کیوں کہ ان بیانات کے نتیجے میں مذہبی امن خطرے سے دوچار ہوسکتا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ آسٹرین عدالتوں کے فیصلے سے درخواست گزار خاتون کا آزادئ اظہار کا حق پامال نہیں ہوا۔درخواست گزار خاتون کی اصل شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے اور انہیں ذرائع ابلاغ اور عدالتی دستاویزات میں مسز ایس کے نام سے پکارا جاتا رہا ہے۔آسٹریا کی شہری مسز ایس نے 2009میں اسلام کے متعلق بنیادی معلومات' کے عنوان سے دو سیمینار منعقد کیے تھے جس میں انہوں نے پیغمبرِ اسلام پر بعض الزامات لگائے تھے۔بعد ازاں ویانا کی ایک عدالت نے خاتون کے الزامات کو مذہبی عقائد کی توہین قرار دیتے ہوئے ان پر 480 یورو جرمانہ اور مقدمے کی کارروائی کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کرنے کی سزا سنائی تھی۔مسز ایس نے مقامی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف ویانا کی اپیل کورٹ سے رجوع کیا تھا جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ذیلی عدالت کے فیصلے کو درست قرار دیا تھا۔بعد ازاں خاتون نے آسٹریا کی سپریم کورٹ میں مقدمے کی کارروائی دوبارہ چلانے کی درخواست دائر کی تھی جسے 2013 میں سپریم کورٹ نے بھی مسترد کردیا تھا۔آسٹرین عدالتوں کے فیصلے کے خلاف خاتون نے بعد ازاں یورپ کی عدالت برائے انسانی حقوق سے رجوع کیا تھا۔خاتون نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے بیانات کا مقصد پیغمبرِ اسلام کی توہین نہیں بلکہ معاشرے میں جاری مکالمے کا حصہ بننا تھا۔ خاتون کا موقف تھا کہ آسٹرین عدالتوں کا فیصلہ آزادئ اظہارِ رائے کے ان کے حق کے خلاف ہے جو یورپی کنونشن برائے انسانی حقوق کی شق نمبر 10 کے خلاف ہے۔ تاہم یورپی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اس معاملے میں شق 10 کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی اور خاتون کے بیانات مکالمے کے مروجہ اصولوں کے خلاف تھے۔ یورپی کنونشن کی یہ شق آزادئ اظہار کی ضمانت دیتی ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ مذہبی عقائد پر تنقید ہوسکتی ہے اور انہیں جھٹلایا بھی جاسکتا ہے۔ لیکن جب مذاہب سے متعلق بیانات تنقید کی مروجہ حدود سے باہر نکلتے ہیں تو ان کے نتیجے مذہبی عدم برداشت بڑھ سکتی ہے جسے روکنے کے لیے حکومتوں کو اقدامات کرنے کا حق ہے۔یورپین عدالت برائے انسانی حقوق فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں قائم ہے جس کا مقصد رکن ملکوں میں یورپی کنونشن برائے انسانی حقوق کے نفاذ اور اس کی خلاف ورزیوں کی شکایات کا جائزہ لینا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کاروار بوٹ حادثہ: زندہ بچنے والوں نے کیا حیرت انگیز انکشاف قریب سے گذرنے والی بوٹوں سے لوگ فوٹوز کھینچتے رہے، مدد نہیں کی؛ حادثے کی وجوہات پر ایک نظر

کاروار ساحل سمندر میں پانچ کیلو میٹر کی دوری پر واقع جزیرہ کورم گڑھ پر سالانہ ہندو مذہبی تہوار منانے کے لئے زائرین کو لے جانے والی ایک کشتی ڈوبنے کا جو حادثہ پیش آیا ہے اس کے تعلق سے کچھ حقائق اور کچھ متضاد باتیں سامنے آرہی ہیں۔ سب سے چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ کشتی جب  اُلٹ ...

ای وی ایم تنازعہ: کپل سبل نے کہا 'ذاتی حیثیت سے گیا تھا لندن، کانگریس کا کوئی لینا دینا نہیں'۔

  کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی)کےلیڈر اوروزیرقانون روی شنکر پرساد کےان الزامات کو منگل کو پوری طرح سے بے بنیاد بتاکہ لندن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم )سے متعلق پریس کانفرنس کا اہتمام کانگریس نے کیاتھا اورواضح کیاکہ وہ اس میں ذاتی حیثیت ...

مدارس کو اگربند نہیں کیا گیا توآئی ایس آئی ایس حامی ہوجائیں گے مسلم بچے، وسیم رضوی نے وزیراعظم کو خط لکھ کرکیا مطالبہ

اپنے متنازعہ بیانات  کے سبب اکثرسرخیوں میں رہنے والے اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے وزیراعظم نریندرمودی کوخط لکھ کربنیادی سطح تک کے سبھی مدارس کوبند کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اپنے کسی بھی ممبر اسمبلی کو لوک سبھا انتخابات میں نہیں اتارے گی عام آدمی پارٹی

عام آدمی پارٹی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اپنے موجودہ  ممبراسمبلی اور وزرا کو ٹکٹ نہیں دے گی۔ عآپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے منگل کو یہ جانکاری دی ہے۔ عام آدمی پارٹی کی دہلی یونٹ کے صدر رائے نے ساتھ ہی کہا کہ انتخابات کی اطلاع جاری ہونے سے کافی پہلےہی دہلی م پنجاب اور ہریانہ ...

الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر چندرابابوکوشبہات

الکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایمس)کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اے پی کے وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے کہا کہ ان مشینوں میں الٹ پھیر کے کئی ثبوت پائے گئے ہیں

2014 کے لوک سبھا انتخابات میں تمام ای وی ایم ہیک کئے گئے تھے: امریکن سائبر ایکسپرٹ کا دعویٰ؛ کیا ای وی ایم نے بی جے پی کو اقتدار دلایا ؟

 امریکہ میں مقیم ایک سائبر ماہر سید شجاع نے دعویٰ کیا ہے کہ   ہندستان میں    سال 2014میں ہوئےعام انتخابات میں استعمال کی گئی  الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کو  ہیک کیا گیا تھا۔ 543 سیٹوں والے اس الیکشن میں بی جے پی کو282 سیٹوں پر شاندار کامیابی حاصل ہوئی تھی اور سن 1984 کے بعد پہلی ...

بنگلہ دیش انتخابات میں شیخ حسینہ کامیاب، اپوزیشن نے نتائج ماننے سے کیا انکار

خبر رساں اداروں کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ نے اتوار 30 دسمبر کو ہونے والے عام انتخابات میں اپوزیشن کے مقابلے میں بڑی برتری حاصل کر لی ہے اور حتمی نتائج میں عوامی لیگ کو کل 350 نشستوں میں سے 281 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

ایرانی حکومت ٹوئٹراستعمال کر رہی ہے مگر عوام کے لیے ممنوع ہے : امریکی سفیر

جرمنی میں امریکی سفیر رچرڈ گرینل کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت خود ٹویٹر کا استعمال کر رہی ہے مگر عوام کے لیے اس کا استعمال روکا ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بات ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سے منسوب ٹویٹر اکاؤنٹ کھولے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔اگرچہ ایرانی میڈیا نے مذکورہ ...

پُتور میں پیک آپ کار کی اومنی سے خطرناک ٹکر؛ ایک کی موت، دو شدید زخمی

ماروتی اومنی اور  پیک آپ کے درمیان ہوئی خطرناک ٹکر کے  نتیجے میں اومنی پر سوار ایک شخص کی موت واقع ہوگئی، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، حادثے میں پیک آپ کار ڈرائیور کو بھی چوٹیں آئی ہیں ۔ حادثہ منگل صبح مُکوے مسجد کے سامنے   پیش آیا۔

شیرور میں کار کی ٹکر سے بائک سوار کی موت

پڑوسی علاقہ شیرور نیشنل ہائی وے پر ایک کار کی ٹکر میں بائک سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت محمد راشد ابن محمد مشتاق (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو شیرور  بخاری کالونی کا رہنے والا تھا۔

ہائی کمان کہے تو وزارت چھوڑ نے کیلئے بھی تیار : ڈی کے شیو کمار

ریاست میں سیاسی گہما گہمی کا فی تیز ہونے لگی ہے ۔ ایک طرف جہاں کانگریس اور جنتادل( سکیولر) اپنی مخلوط حکومت کو بچانے میں لگے ہیں وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) نے آپریشن کنول کے ذریعہ دیگر پارٹیوں کے اراکین اسمبلی کو خریدکر برسر اقتدار آنے کے حربے جاری رکھے ہیں۔