بھٹکل میں پاگل کتے کا چار لوگوں پر حملہ؛ سرکاری اسپتال میں انجکشن سپلائی نہ ہونے پر عوام برہم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th September 2018, 8:14 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 10/ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل میں ایک پاگل کتے نے اچانک چار لوگوں پر حملہ کرتے ہوئے چاروں کو کاٹ لیا، جس کے نتیجے میں چاروں کو بھٹکل سرکاری اسپتال لے جایا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ  پاگل کتے نے پہلے مٹھلی میں  دو الگ الگ لوگوں کو اُن کے مکان کے کمپائونڈ کے اندر گھس کر حملہ کیا، پھر وہاں سے  کچھ ہی فاصلے پر پہنچ کر موڈ بھٹکل  میں راہ چلنے کے دوران دو لوگوں پر حملہ کرکے اُنہیں بھی کاٹ لیا۔

زخمیوں کی شناخت  مُٹھلی کی رہنے والی میناکشی  نارائن نائک (28)، رجنی وینکٹ رمن نائک (28)، موڈ بھٹکل کی  رہنے والی ساوتری کرشنا نائک (40) اور موڈ بھٹکل ہی کے لکشمن وینکٹ رمن نائک (38) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

چاروں کو زخمی حالت میں جب بھٹکل سرکاری اسپتال لے جایا گیا تو پتہ چلا کہ وہاں پاگل کتے کے کاٹنے  پر دیا جانے والا انجکشن نہیں ہے۔ فوری طور پر باہر  پرائیویٹ کلینک سے  انجکشن لاکر چاروں کو لگوایا گیا ہے اور چاروں کی مرہم پٹی کی گئی ہے۔ 

سرکاری اسپتال میں متعلقہ انجکشن نہ ہونے پر موقع پر موجود عوام اور مریضوں کے رشتہ دار  اسپتال عملہ پر  برہم  ہوگئے،  اور پوچھا کہ  غریب عوام ایسے موقعوں پر کہا ں جائیں گے ؟    بتایا گیا ہے کہ پرائیویٹ کلینک میں ایک انجکشن کی قیمت دو ہزار روپیہ ہے اور ہر مریض کو ایسے دو دو انجکشن لگوائے گئے ہیں۔ اس موقع پر بھٹکل تعلقہ پنچایت ممبر میناکشی جٹپّا نائک بھی اسپتال پہنچ کر مریضوں کی عیادت کی اور  اس بات پر ناراضگی ظاہر کی کہ غریب عوام اگر اسپتال میں آئیں گے تو وہ  اتنا مہنگا انجکشن کیسے خرید پائیں گے۔

اس تعلق سے ساحل آن لائن نے جب کاروار میں موجود ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر اشوک کمار سے وضاحت چاہی تو انہوں نے بتایا کہ  سرکاری اسپتالوں میں صرف عام کتا کاٹنے کا انجکشن سپلائی کیا جاتا ہے، پاگل کتا کاٹنے پر چونکہ زخم گہرا ہوتا ہے،  اس کے لئے کسی بھی سرکاری اسپتال میں  انجکشن کی سپلائی نہیں ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...