بھٹکل: شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول میں دیہی محکمہ پولس کی طرف سے منشیات مخالف دن کا اہتمام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th June 2016, 12:05 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:27جون(ایس او نیوز)دیہی پولس تھانہ بھٹکل اورشمس انگلش میڈیم ہائی اسکول بھٹکل کے اشتراک سے شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول میں عالمی منشیات مخالف دن کے موقع پر خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دیہی پولس تھانہ بھٹکل کے پی ایس آئی منجپا بی نے کہاکہ منشیات کے استعمال سے ملک کمزور ہوتا ہے۔ طلبا کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اگر ان کے خاندان میں یا گلی محلہ میں کوئی منشیات کا استعمال کررہاہے تو اس کی سختی کے ساتھ مخالفت کریں اور انہیں برائی سے بچانے کی تدابیر کرنے کی اپیل کی۔ اے ایس آئی نوین بورکر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سگریٹ  ، شراب نوشی جیسی بری عادتوں سے انسان بہت جلد ہلاک ہوجاتاہے۔ شرابیوں سے صرف متعلقہ فرد ہی بیمار نہیں ہوتا بلکہ پورا ماحول بیمار زدہ ہونے کی بات کہی۔ جو لوگ منشیات کا استعمال کرتے ہیں وہ کئی جرائم میں شامل رہتے ہیں ، ہم میں سے ہر ایک کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ماحول میں ایسی بری عادتوں میں لت پت افراد کو روکیں اور سماج کو صحت مند بنائیں۔

          ادارے کے سکریٹری اور جماعت اسلامی ہند اترکنڑا کے ناظم طلحہ سدی باپا نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ دین اسلام پورے سماج کو برائیوں سے پاک کرنے اور بھلائیوں کو فروغ دینے کی تعلیم دیتاہے۔ کچھ لوگ اس کو نظر انداز کرکے منشیات میں ملوث ہوجاتے ہیں، ہرایک برائی کی جڑ شراب ہے ، اسلام نشہ آوری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنےکی دعوت دیتاہے۔ اور اس کے قریب بھی پھٹکنےسےمنع کرتاہے۔ مذاہب میں نشہ آوری، جوا اور منشیات کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، انہوں نے محکمہ پولس کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ پولس ایسے پروگرام کا انعقاد کرتے ہوئے برائیوں کو مٹانےمیں تعاون کررہاہے۔ ہائی اسکول صدر مدرس محمد رضا مانوی نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہاکہ دیگر مقامات سے بھٹکل کاموازنہ کریں تو یہاں کے نوجوان برائیوں سے دور ہیں۔ کچھ معاشی سطح پر کمزور علاقوں میں ایسی برائیاں نظر آتی ہیں، ان میں بیداری پیدا کرتے ہوئے ایک برائیوں سے پاک سماج کی تعمیر کرنا ممکن ہونےکی بات کہی۔ طلبا لیڈر اصباح ادیاور اور اسبات احمد نے پروگرام کی بہترین انداز میں نظامت کی۔ استاد مہیش نائک نے شکریہ اداکیا۔ جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے امیر مقامی مجاہد مصطفیٰ ، مانیشور وغیرہ ڈائس پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...