بھٹکل میں دانتوں کے امراض کا مفت ٹریٹمنٹ کیمپ؛ ینوپویا اسپتال سے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات؛ کثیر تعداد میں مریضوں نے کیا استفادہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th September 2017, 3:10 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 24/ستمبر (ایس او نیوز)  مینگلور ینوپویا اسپتال کی ماہر ڈینٹیسٹ اور بھٹکل کے معروف لیڈر عنایت اللہ شاہ بندری کی  بھتیجی ڈاکٹر نازیہ سیف اللہ شاہ بندری نے آج اتوار کو بھٹکل بندرروڈ پر دانتوں کے امراض کے علاج کے لئے ایک فری ڈینٹل ٹریٹمنٹ کیمپ کا انعقاد کیا جس میں کثیر تعداد میں بھٹکل کے مریضوں نے استفادہ کیا۔

کیمپ شروع ہونے سے ایک روز قبل ہی قریب پانچ سو لوگوں نے  اپنا رجسٹریشن کروایا تھا، اتنی بڑی تعداد میں مریضوں کے رجسٹریشن کو  دیکھتے ہوئے مینگلور ینوپویا اسپتال کے پچاس ڈاکٹروں نے اپنی خدمات پیش کیں۔  بتایا گیا ہے کہ آج   اتوار کو کیمپ شروع ہونے کے بعد  صبح سے دوپہر تک مزید ڈیڑھ سو لوگوں نے اپنا نام درج کرایا۔ خواتین کی بھی بڑی تعداد کیمپ سے استفادہ کرتی نظر آئیں۔

ڈینٹل چیک آپ اور ٹریٹمنٹ کیمپ کی شروعات صبح  نو بجے ہوئی، جبکہ اس تعلق سے ایک اسٹیج پروگرام گیارہ بجے رکھا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما ینوپویا ڈینٹل کالج کے ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر گنیش شنوئی نے خطاب کرتے ہوئے دانتوں کو صاف رکھنے اور بیماریوں سے دور رکھنے کی تدابیر پیش کیں۔ پروگرام میں شریک مقامی ہائی اسکول کے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے  اُن سے عہد لیا کہ وہ شراب اور تمباکونوشی ہرگز نہیں کریں گے، سگریٹ سے بھی دور رہیں گے۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ کھانے سے پہلے اپنے ہاتھ دھویں اور کھانے کے بعد منہ صاف کریں۔ انہوں نے کھانے کے فوری بعد برش کرنے اور دانتوں کا خیال رکھنے کی بھی تاکید کی۔

ڈاکٹر نازیہ شاہ بندری نے بھٹکل کے عوام سے درخواست کی کہ دانتوں کے متعلق اُنہیں کوئی بھی شکایت ہو تو  وہ اُن سے راست رابطہ کریں اور مینگلور ینوپویااسپتال میں علاج کرائیں، جہاں  کئی ساری سہولیات کے ساتھ ساتھ فری علاج بھی ہوتا ہے۔انہوں نے آج کےکیمپ میں شریک ہونے والوں کو ینوپویااسپتال کی جانب سے ایک گرین کارڈ دئے  جانے کا بھی اعلان کیا،  جس کی مدد سے ینوپویااسپتال میں دانتوں کا مفت علاج کرایا جائے گا۔

بھٹکل میں آج کے کیمپ میں کثیر لوگوں کی شرکت پر انہوں نے کہا کہ سبھوں کی جانچ کی جائے گی اور ہر ایک کا علاج ہوگا، ساتھ ساتھ مرڈیشور اور منکی کے لوگوں نے بھی رابطہ کیا ہے، تو اُن  علاقوں میں بھی عنقریب اس طرح کے فری کیمپ لگانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اگر عوام نے مکمل تعائون فراہم کیا تو ینوپویا  اسپتال کے اشتراک سے اس طرح کے کیمپ ہر ماہ بھٹکل میں رکھے جاسکیں گے۔

ڈاکٹر دنیش نائک، عنایت اللہ شاہ بندری اور مقامی سماجی ادارہ تنظیم کے رکن  جناب عبداللہ دامودی صاحب نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

دوپہر رپورٹ تحریرکئے جانے تک کیمپ میں  کافی بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے جو اپنی باری کا انتظار کررہے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...