فرانس کے سرپر فیفا ورلڈ کپ کا تاج

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 16th July 2018, 12:53 AM | عالمی خبریں | اسپورٹس |

ماسکو:15/جولائی (ایس او نیوز)فیفا ورلڈ کپ 2018ء کا خطاب فرانس نے آج یہاں لیزینگی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں کروشیا کو 4-2گول سے ہراکر جیت لیا۔ فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فرانس پر ولڈ کپ کا تاج سجا جبکہ تاریخ میں پہلی بار فائنل کھیلنے والی کروشین ٹیم کو شکست ہوئی تاہم گراؤنڈ میں کھیل کے شائقین کی جانب سے کروشیائی کارکردگی کو بہت سراہا گیا۔ فائنل میں کھیل کی ابتدا سے ہی دونوں ٹیموں کی جانب سے سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پر زبردست حملے کئے تاہم کروشیاکی ایک غلطی نے میچ کا رخ فرانس کی جانب موڑدیا جب 18ویں منٹ میں فرانس کو فری کک کا ایک موقع ملا اور کرشین کھلاڑی ماریومینڈ زوکک کی غلطی سیاون گول ہوگیااورفرانس کو 0-1کی برتری ملی۔

کروشیا نے اپنی غلطی پر قابو پایا اور زبردست فائٹ بیک کرتے ہوئے 28ویں منٹ میں فرانسیسی برتری کو 1-1کردیا جب آیون پیریسک نے گول کیااور ٹیم کو واپس میچ میں لے آئے۔ حالانکہ فرانس پر کروشیا لگاتار دباؤ بنارہالیکن جب 59ویں منٹ میں پوگبا نے فرانس کا تیسرا گول اسکور کیاتو اس کے بعد فرانس کو ذہنی برتری ہوگئی۔ ایسے لگتا تھا کہ کروشیائی کھلاڑیوں کا حوصلہ ٹوٹ گیا ہے۔ لیکن 65ویں منٹ پر فرانس کے مسیپسی نے چوتھا گول داغ دیا۔ جب مقابلے میں اسکور 1-1تھا تو فرانس نے کروشیائی گول پر تابڑ توڑ حملے شروع کردئے فرانس کو برابری کا اسکور ذرا بھی نہ بھایا اور 10منٹ بعد ہی یعنی میچ کے 38ویں منٹ میں انہیں پینالٹی کازبردست موقع ہاتھ لگا جس پر فرانسیسی اینٹونی گرزمین نے زبردست طریقے سے گول اسکور کرکے میچ کو واپس اپنے حق میں کردیا اور اسکو 1-2ہوگیا۔ میچ میں ریفری کی جانب سے پہلا پیلا کارڈ فرانس کے نگولو کانیکو 27ویں منٹ میں دکھا یاگیا جبکہ دوسرا پیلا کارڈ لوکس ہرنینڈ کو حریف کھلاڑی کو گرانے پر 41ویں منٹ میں دکھایا گیا تھا۔

دوسرے ہاف میں کروشیا نے حریف کے گول پر پے درپے حملے کئے جو سب ناکام گئے لیکن فرانس مزید 2گول کرنے میں کامیاب ہوگیا جب 59ویں منٹ میں پال پوگبا نے 1-2کی برتری کو 1-3کیا اور پھر عالمی کپ میں فرانس کی جیت کی کیل 65ویں منٹ میں کائل مبپا نے چوتھا گول کرکے ٹھونک دی اور کروشیا کے فائنل میں واپسی کے امکانات کو ایک وقت کے لیے تقریباً ختم کردیا۔ میچ کے 69ویں منٹ میں کروشیا کی جانب اون گول کرنے والے ماریومینڈ وزکک کے ہاتھ اپنی غلطی سدھارنے کا اور گول اسکور کرنے کا زبردست موقع لگا اور انہوں ے گول اسکور کرکے حریف ٹیم کی برتری کو 2-4کردیا تاہم اس کے بعد کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی اور فائنل سمیت ٹورنامنٹ کی ٹرافی فرانس کے نام رہی۔ تقریباً 48برس بعد ورلڈ کپ فٹ فائنل میں 4گول اسکور کرنے والی فرانس پہلی ٹیم بن گئی۔ اس سے پہلے 1970ء میں برازیل نے ورلڈ کپ فٹ بال کے فائنل مقابلے میں 4گول اسکور کئے تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...

غزہ : پیراشوٹ نہ کھلنے سے امدادی سامان فلسطینیوں پر گرگیا، 5افراد جاں بحق

یہاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان پھینکنے کے دوران ایک بھاری پیکٹ پیرا شوٹ نہ کھلنے کی وجہ سے امداد کے منتظر فلسطینی خاندان پر گر گیا جس میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 10سے زائد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ اردن کی فوج کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

عالمی کرکٹ کپ میں بہترین مظاہرہ کرنےو الے تیز گیند باز محمد شامی کو دیا جائے گا ارجن ایوارڈ

ملک میں کھیلےگئے عالمی کپ میں بہترین مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کےمایہ ناز تیز گیند باز محمد شامی کو قومی کھیل ایوارڈ’ارجن ایوارڈ‘ دینے کا اعلان کیاگیا ہے۔ محمد سمیع سمیت 26دیگر کھلاڑیوں کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ساتوک اور چراغ کو کھیل رتن ایوارڈ ...

مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کی  آئی پی ایل نیلامی میں بڑی مانگ : خطیر رقم پر خریدے گئے آسٹریلوی کھلاڑی

دبئی میں جاری آئی پی ایل نیلامی میں بین الاقوامی کرکٹ  اورآئی پی ایل کا بہتر تجربہ رکھنے والے آسٹریلیا کےدو کھلاڑی مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کو کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور سن رائزر حیدرآباد نے ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم سے بھی زائد رقم دے کر خریدا۔  فاسٹ بولر  مچل اسٹارک کو کولکاتا ...