بھٹکل میں کل پیر کو ہوگا عظیم الشان اُردو مشاعرہ ’’محفلِ یاراں ‘‘: عمران پرتاپ گڑھی سمیت عالمی شہرت یافتہ فن کاروں کی شرکت
بھٹکل:30/جولائی (ایس اؤنیوز)قوم نوائط کے مایہ ناز فرزند ، عالمی سطح پر ناظم مشاعرہ کی اپنی شناخت بنانے والے رحمت اللہ راہیؔ کی نظامت میں کل 31جولائی بروز پیر کی رات 9بجے نوائط کالونی ، امین الدین روڈ پر واقع ’’مرحبا ‘‘ میں اُردو مشاعرہ " محفل ِ یاراں" منعقد کیا گیا ہے جس میں عالمی شہرت یافتہ شاعر عمران پرتاپ گڑھی سمیت معصوم شاعر کے طورپر ابھررہے سفیان پرتاپ گڑھی اور طنز ومزاح کی دنیا میں معروف احسان قریشی شرکت کریں گے اور اپنے فن کا مظاہرہ پیش کریں گے۔
دبئی کے بزنس ٹائکون اور بھٹکل کے مشہور تاجر عتیق الرحمن منیری نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تقریب اپنے فرزند کے عقد سعید کویادگار بنانے کا مقصد لے کرمنعقد کی گئی ہے اور یہ خوب صورت اور پررونق محفل اہل ِ بھٹکل کے لئے ایک خصوصی تحفہ کے طورپر سجائی جارہی ہے۔
پروگرام میں مہمان شعراء کے ساتھ مقامی نوائطی شاعر سید سمیع اللہ برماور اور رضوان سکری بھی اپنے کلام سے شائقین اور سامعین کو محظوظ کریں گے۔ اس موقع پر عتیق الرحمن منیری نے اہلِ بھٹکل سے گزارش کی ہے کہ وہ پیر کی رات اس پروگرام میں شرکت کرکے بھٹکل والوں کے لئے خصوصی طورپر سجائی گئی’’محفل یاراں ‘‘ کو کامیاب بنائیں ۔
خیال رہے کہ پورا پروگرام ساحل آن لائن پر لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔
لائیو ٹیلی کاسٹ کے لئے قارئین سے درخواست ہے کہ پہلی فرصت میں www.youtube.com/sahilonlinevideo پر کلک کرکے Subscribe نامی بٹن پر کلک کریں ۔