گنگولی سمندر میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے بھٹکل کے ماہی گیر کی آج برآمد ہوئی نعش

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th August 2018, 6:53 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 15/اگست (ایس او نیوز) پڑوسی ضلع اُڈپی کے گنگولی سمندر میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے بھٹکل کے ایک ماہی گیر کی نعش آج کنداپور تعلقہ کے گوپاڑی نامی مقام سے برآمد ہوگئی ہے۔ ماہی گیر کی شناخت منجوناتھ موگیر (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق منجوناتھ سدی ونائک بوٹ پر ملازمت کرتا تھا، کل منگل کو وہ بحرعرب میں ماہی گیری کے دوران ایک بوٹ سے دوسری بوٹ جانے کی کوشش کررہا تھا کہ اچانک سمندر میں جاگرا۔ موسلادھار بارش کے چلتے سمندر میں کافی اُونچی اُٹھتی لہروں میں وہ غرق ہوکر لاپتہ ہوگیا تھا۔

آج بدھ دوپہر قریب تین  بجے اس کی نعش کنداپور تعلقہ کے گوپاڑی سمندر سے برآمد کی گئی ہے۔ منجوناتھ بھٹکل کے بیلکے کا رہنے والا تھا۔

نعش کو پوسٹ مارٹم اور ضروری کاغذی کاروائیوں کے بعد  گھروالوں کے حوالے کی گئی ہے۔

سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے کی شکایت منگل کو ہی گنگولی پولس تھانہ میں درج کی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل پی ایل ڈی بینک میں عجیب منظر؛ بینک کےاندر پہنچ کر ڈرائیورنے دی، بیوی اور بچوں کے ساتھ خود کشی کی دھمکی

بھٹکل پی ایل ڈی بینک میں آج سنیچر کو ایک عجیب منظر اُس وقت دیکھنے میں آیا جب بینک کے ڈرائیور نے بیوی اور بچوں کے ساتھ  ایک بوتل میں پٹرول ہاتھ میں تھامے داخل ہوا  اور سرے عام دھمکی دی کہ اگر اُس کا اس بینک سے تبادلہ روکا نہیں  گیا  تو وہ  پٹرول کی مدد سے نہ صرف خودسوزی  کرے ...

بھٹکل میں پتھر کان کنی مافیا پر تحصیلدار کی چھاپے مار کاروائیاں؛ کیا تحصیلدار کو مل رہی ہیں دھمکیاں ؟ مجھے جھکانا ممکن نہیں ، تحصیلدار کا پلٹ وار

بھٹکل تعلقہ میں پتھر کان کنی پر چھاپہ ماری جاری رکھنے پر تحصیلدار بنیا کو بعض ایک کی طرف سے دھمکی دئیے جانے کا پتہ چلاہے۔ سنیچر کو تحصیلدار دفتر میں رکن اسمبلی سنیل کمار کی موجودگی میں پتھر کان کنی مالکان کے ساتھ ہوئی گفتگو کے دوران تحصیلدار پی کے بنیا نے دھمکی کی بات تذکرہ ...

بھٹکل میں 20 نومبرکو ہو گا میلادالنبیﷺ کا جلوس

12 ربیع الاول کی مناسبت سے امسال 20نومبر کو بھٹکل میں میلادالنبیﷺ کا جلوس نکالا جائے گا جوبعد نماز عصر بھٹکل عید گاہ سے شروع ہوکر شمس الدین سرکل ، اولڈ بس اسٹائنڈ، سلطان اسٹریٹ، چوک بازار، محمد علی روڈ ہوتے ہوئے مین روڈ سے پبلک چبوترہ پر آکر اختتام کو پہنچے گا۔ 

کاروار میں معذوروں میں آلات اور سواریوں کی مفت تقسیم

جسمانی طورپر معذوروں ،کمزور وں میں سواریوں اور آلات کی  مفت تقسیم کاری ان میں اعتماد  پیدا کرنے میں معاون  ہوتی ہے اور وہ سمجھتے ہیں وہ کسی پر بوجھ نہیں ہیں۔اترکنڑا ضلع پنچایت کی صدر جئے شری موگیر نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

بھٹکل: نیو انگلش پی یو کالج کے بچوں کا تعلقہ لیول ثقافتی مقابلوں میں بہترین مظاہرہ؛ شہاب الدین انگریز ی مذاکرے میں اول

تعلیمات عامہ اترکنڑا ضلع کی طرف سے پی یوطلبا کے لئے منعقدہ تعلقہ سطح کے ثقافتی مقابلہ جات میں دی نیو انگلش پی یو کالج کے طلبا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتےہوئے ضلع لیول کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔

ایودھیا کا ماحول گرم کرنے کی کوششیں ، 10 ہزار نوجوانوں ترشول تقسیم ، ضرورت پڑنے مزید ترشول کی ہوگی تقسیم : دیویندر مشرا 

رام مندر تعمیر کے لیے آر ایس ایس سے منسلک تنظیموں نے بڑے پیمانے پر تیاری شروع کر دی ہے۔ اس کے تحت وی ایچ پی کی یوتھ وِنگ یعنی بجرنگ دل نے نئے سرے سے ترشول چلانے کی تربیت دینی شروع کر دی ہے۔ایودھیا میں متنازعہ زمین کا معاملہ بھلے ہی سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، لیکن آر ایس ایس ...

بھٹکل: نیو انگلش پی یو کالج کے بچوں کا تعلقہ لیول ثقافتی مقابلوں میں بہترین مظاہرہ؛ شہاب الدین انگریز ی مذاکرے میں اول

تعلیمات عامہ اترکنڑا ضلع کی طرف سے پی یوطلبا کے لئے منعقدہ تعلقہ سطح کے ثقافتی مقابلہ جات میں دی نیو انگلش پی یو کالج کے طلبا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتےہوئے ضلع لیول کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔

دمام میں کاسرگوڈ کے ایک شخص کی لاش کی تین سال بعد تدفین

دمام سعودی عربیہ میں تین سال قبل انتقال کرگئے پڑوسی تعلقہ  کاسرگوڈ کیرالہ کے حسینار کنہی (۵۷سال) نامی ایک شخص کی لاش کو تین سال بعد دفنایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مرحوم حسینار کنہی کے پاسپورٹ پر درج اس کے  ہندوستانی پتے میں کچھ خامیاں تھیں اور پتہ نامکمل تھا اس لئے سعودی پولیس ...

کمٹہ سب رجسٹراردفتر میں انٹی کرپشن بیورو کا چھاپہ؛ رشوت لینے کے الزام میں آفسر گرفتار

کمٹہ میں واقع سب رجسٹرار اور میریج رجسٹرار کے دفتر میں چل رہی بھاری رشوت خوری کی باتیں تو عام ہیں، لیکن ا س کا ثبوت اس واقعے سے مل جاتا ہے کہ اینٹی کرپشن بیورو کے افسران نے کارروائی کرتے ہوئے سب رجسٹرارشیوانند ایس پاٹل کورشوت خوری کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔