مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڈے کا بھٹکل دورہ؛ بھٹکل بلدیہ دکانوں کے مسئلہ پر کہا، یہ قانونی اور نازک مسئلہ ہے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th September 2017, 9:37 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:30/ستمبر (ایس اؤنیوز)بلدیہ دکانداروں کا مسئلہ قانونی معاملہ ہے، اس کا حل بہت پیچیدہ ہے، اس مسئلے کو بہت ہی سنجیدگی سے لیتے ہوئے حل نکالنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی وزیر اور اُترکنڑا کے ممبر آف پارلیمنٹ  اننت کمار ہیگڈے نےکیا۔

وہ یہاں سنیچر کی شام بھٹکل کا دورہ کرتے ہوئے پارٹی کارکنان سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت مختلف وجوہات کے بہانے ہندو تنظیموں کے لیڈران کو گرفتارکررہی ہے، جگدیش کارنت اس کی ایک مثال ہے، بھٹکل میں بھی یہی معاملہ ہواہے۔ ہم نے معاملے کو لے کر افسران سے گفتگو کی ہے ، ہمیں اعتماد ہے کہ افسران اپنی حد سے آگے نہیں جائیں گے ۔ بھٹکل ایک سنگھرش کا جائے مقام ہے ، گرفتاری سے کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہاں سے نکل کر وزیر موصوف مہلوک رام چندرنائک اور گرفتار شدگان گوند نائک اور کرشنا نائک کے گھر پہنچے اور گھروالوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دلاسہ دیا۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، کاسکارڈ بینک نائب صدر ایشورنائک، بھٹکل بی جےپی صدر راجیش نائک، سنیل نائک، پرمیشور دیواڑیگا، سبرائے دیواڑیگا، بھاسکر دئیمنے ، موہن نائک، روی نائک جالی ، سنتوش نائک مرڈیشور، دنیش نائک، پرمود جوشی ، داس نائک، رام چندرنائک بینگرے ، سچن نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایس ایس ایل سی نتائج؛95.63 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ ضلع میں بھٹکل کو ملا دوسرا مقام؛ بھٹکل کے ٹاپ فائیو میں انجمن کی تین طالبات شامل

کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ (کے ایس ای ای بی) نے جمعرات کو سال 2023-24 کے  ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں بھٹکل تعلقہ کا مجموعی کامیابی کی شرح  95.63  درج کی گئی ہے۔ بھٹکل میں لڑکیوں نے پھر ایک بار شاندار کامیابی  کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  لڑکوں پر ...

قطر میں مقیم بھٹکلی طالب علم کی ماس کمیونیکشن میں نمایاں کامیابی

قطر میں مقیم بھٹکل کارگیدے کے رہائشی مولانا فضیل احمد ارمار ندوی کے فرزند حافظ احمد عویمر ارمار نے قطر یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں انہیں ایک پروقار تقریب میں امیر قطر شیخ تمیم بن احمد الثانی کے ہاتھوں ایک میمنٹو اور تہنیتی خط پیش ...

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما کی جارحانہ اننگز کی بدولت حیدرآباد نے لکھنو کو 10 وکٹوں سےدی شکست

 ٹریوس ہیڈ (89) اور ابھیشیک شرما (75) کی جارحانہ نصف سنچریوں کی بنیاد پر سن رائزرز حیدرآباد نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے 57ویں میچ میں بدھ کے روز لکھنو سپر جائنٹس کو ریکارڈ 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قطر میں مقیم بھٹکلی طالب علم کی ماس کمیونیکشن میں نمایاں کامیابی

قطر میں مقیم بھٹکل کارگیدے کے رہائشی مولانا فضیل احمد ارمار ندوی کے فرزند حافظ احمد عویمر ارمار نے قطر یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں انہیں ایک پروقار تقریب میں امیر قطر شیخ تمیم بن احمد الثانی کے ہاتھوں ایک میمنٹو اور تہنیتی خط پیش ...

ایچ ڈی ریونّا کو اغوا معاملہ میں نہیں ملی راحت، 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم

جنسی اسکینڈل معاملے میں اغوا و تاوان کی دفعات کے تحت گرفتار جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں کوئی راحت نہ دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں 4 مئی کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا اور آج (8 مئی) تک وہ ایس آئی ٹی کی ...

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔