بھٹکل میں کم عمر بچے کے ساتھ بدفعلی۔ ملزم نوجوان پوکسو کے تحت گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th August 2018, 10:58 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 4؍اگست (ایس او نیوز) تعلقہ کے ایک نوجوان کو پولس نے پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ہے جس پر ایک 12 سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کا الزام ہے۔ گرفتار شدہ نوجوان کی شناخت عبدالدائم فکردے (18) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بھٹکل مضافاتی  پولس تھانہ میں درج شکایت کے مطابق بازارسے کچھ سامان خریدنے کے لئے جاتے ہوئے  لڑکے کے ہاتھ سے پیسے گم ہوگئے۔ جب وہ 12سالہ لڑکا راستے پر اپنے گم شدہ پیسے ڈھونڈ رہاتھا تو ایک 18سالہ نوجوان نے اسے پیچھے سے آکر پکڑ لیا اور اپنے ہاتھوں سے اس کامنھ بند کرکے قریب میں واقع زیر تعمیر عمارت کے اندر لے گیا اور اس کے ساتھ جنسی بدفعلی انجام دی۔

بدفعلی کا شکار لڑکے کی دادی کی طرف سے بھٹکل مضافاتی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروانے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدفعلی کے جرم میں عبدالدائم فکردے کو پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ہے ۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  یہ فعل اُس نے قریب پندرہ روز پہلے انجام دی تھی، مگر اُس نے لڑکے کو دھمکی دے رکھی تھی کہ وہ اس واقعے کا کسی سے تذکرہ نہ کرے۔ بتایا گیا ہے کہ  گذشتہ روز جسم کے مخصوص حصہ میں درد سے تڑپتا دیکھ کر  گھروالوں نے لڑکے سے سختی کے ساتھ  پوچھ تاچھ کی  تو اُس نے پورا واقعہ بیان کیا، جس کے فوری بعد گھروالوں نے پولس تھانہ پہنچ کر متعلقہ نوجوان کے خلاف شکایت درج کی۔

علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ عبدالدائم اس سے پہلے بھی اس طرح کی کرتوت   انجام دے چکا ہے، کچھ ماہ قبل علاقہ کے لوگوں نے اس کی جم کر پیٹائی بھی کی تھی اور محلہ کمیٹی کی جانب سے میٹنگ میں  اسے تنبیہ کرکے چھوڑ دیا گیا تھا کہ آئندہ وہ اس طرح کی حرکت نہیں کرے گا۔  علاقہ کے کچھ لوگوں نے بتایا  کہ اس نوجوان کی وجہ سے ہمیں اپنے بچوں کو بالخصوص مغرب کی نماز اور شبینہ مکتب بھیجنے سے بھی ڈر لگتا تھا ۔

بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر گنیش نے بتایا کہ  عبدالدائم کو پوکسو کے ساتھ ساتھ دفعہ 377 کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے، مزید چھان بین جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...