منگلورو میں بیاریس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام’ ملت کی تعلیمی  ترقی میں مساجدکی جماعتوں کا کردار‘ ورکشاپ کا انعقاد: نشیلی اشیاء کی لت سے نوجوان کا تحفظ بہت ضروری : سید محمد بیاری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th November 2019, 8:07 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو:16؍نومبر(ایس اؤ نیوز)مسلم نوجوان نشیلی اشیاء (ڈرگس) کے عادی بنتے جارہے ہیں ان کی جوانیاں ڈرگس میں برباد ہورہی ہیں، ملت کا مستقبل سنوارنے والے نوجوانوں کا غلط راہ پر چلے جانے اورتعلیم سے محروم ہونے میں نشیلی اشیاء کی لت کے عادی ہونا ایک بڑا اہم سبب ہے۔ اس کے ازالے کے لئے پولس کے تعاون سے ہر ایک مسلم جماعت اپنے حدود میں ڈرگس کے خلاف عوامی بیداری پیدا کرنا ضروری ہے، جاتھا ، جلوس نکال کر مہم منانا لازمی ہونے کا بیاریس گروپ کے صدر سید محمد بیاری نے خیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں سنیچر کو بیاریس انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں  بیاریس نالیج کیمپس کے زیر اہتمام ’’ملت کی تعلیمی ترقی میں جماعتوں کا رول ‘‘کے عنوان پر منعقدہ ورکشاپ کی صدارت کرتےہوئے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ مسلم ملت کی موجودہ حالات پر نظر دوڑائیں تو بہت دکھ ہوتاہے، آخر نوجوان کہاں غلط راہ اختیار کررہے ہیں اس کو سمجھنا بہت ضروری ہوگیا ہے، اگر ہم ان حالات کو یوں ہی چھوڑ دیں یا دیکھتے رہ گئے تو ایک دن ہم سب کو بہت پچھتانا پڑےگا۔ اس سلسلےمیں مسلم علماء، خطباء ، مساجد کمیٹیوں کے ذمہ داران، تنظیم واداروں کے عہدیداران  اپنی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔ بچپن سے ہی موبائیل سے دوری پیدا کرنے کے لئے مساجد اور مدارس کی سطح پر یوتھ سنٹرس قائم کریں، جہاں کھیل کود، دستکاری ، معلومات و جانکاریوں کا تبادلہ ، اپنے دل کی بات کو بولنے کی کھلی آزادی کا ماحول پیدا کرنا ہے۔ ایسے کاموں کے ذریعے ملت کو خود مختار بنانے کے لئے قدم آگے بڑھانے کا سید محمد بیاری نے خیال ظاہرکیا۔

محمد بیاری نے کہاکہ پوری دنیا میں مسلمانوں کے لئے سب سے محفوظ مقام بھارت ہے، آزادی سے پہلے ہی یہاں ہندو مسلم مل جل کر رہتے آئے ہیں، جس کو باقی رکھتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، انگریزوں کی پھوٹ ڈالو حکومت کروکی پالیسی کو سمجھ کر منصوبہ بندی کرنی ہے، دیگر طبقات کو اعتماد میں لے کر واضح منزل کی طرف بڑھیں گے تو کامیابی یقینی ہونےکی بات کہی۔

’طلبا کے مسائل اور چیلنجس ‘کے عنوان پر بی آئی ٹی پالی ٹکنک کے ڈائرکٹر ڈاکٹر عزیز مصطفیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک زمانے تک مسلمانوں نے ملک کے لئے مختلف میدانوں میں بہتر سے بہتر دین رہی ہے، حالیہ دنوں میں امید کے مطابق کام نہیں کررہے ہیں، جب تک ہم تخلیق کے مالک نہیں بنیں گےصرف استعمال کرنے والے  ہی رہیں گے تب تک پسماندہ ہی رہیں گے۔ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی عقل کا زمانے کے تقاضوں کے تحت استعمال کرتے ہوئے جدیدیت کی راہیں تلاش کریں۔ ڈاکٹر ایس عبدالرحمن انجنئیر نے شخصیت اور آپسی تعلقات کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ فرقہ پرستی ، نفرت، دشمنی پھیلانا اسلام کا کام نہیں ہے، کیونکہ نفرت، دشمنی ، عداوت زہر کے مانند ہے، ہمارے نوجوانوں کو دیگر طبقات کے نوجوانوں کے ساتھ بھائی چارگی ، یک جہتی سے پیش آنے کی ترغیب دینی ہے، خیال رکھیں کہ یہ ہماری کمزوری نہیں بلکہ ہماری وسعت ظرفی اور اسلامی تعلیمات ہیں۔ پیشہ ورانہ رہنمائی ، تعلیمی وظائف، روزگار کے مواقع پر ڈاکٹر مصطفیٰ بستی کوڑی نے طلبا کو معلومات بہم پہنچائیں۔ بیاریس گروپ کے صدر محمد بیاری نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔

ورکشاپ میں دکشن کنڑا ضلع کے بے شمار مساجد کمیٹیوں کے صدور، سکریٹریز، خطباء، ائمہ ، ملت کے ذمہ دارن شریک ہوکر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ نہال اور ان کی ٹیم نے ترانہ پیش کیا تو عمران اور ان کی ٹیم نے قومی ترانہ پیش کیا۔ ورکشاپ میں کوڑی کنداپور کی گرین مسجد سے معروف بدریہ جمعہ مسجد اور بی آئی ٹی بڈس کے متعلق دو الگ الگ وڈیوز نشر کئے گئے۔ بی آئی ٹی کے پرنسپال ڈاکٹر ایس آئی منظور باشا نے استقبال کیا تو محمد مصعب انصاری کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ بی اے محمد علی نے نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...