ڈانڈیلی میں شوہر کے قتل کے لئے بیوی نے دی سپاری : دو گرفتار، دو فرار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th June 2021, 8:47 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ڈانڈیلی:13؍جون(ایس اؤ نیوز)میاں بیوی کو بچے نہ  ہونے پر بیوی ہمیشہ موبائیل پر مصروف رہنے پر شوہر نے بیوی کو  ٹوکا تو بیوی نے اپنے شوہر کو سپاری کے ذریعے قتل کرنےکی کوشش  کرڈالی۔ واردات   ڈانڈیلی پولس تھانہ  حدود میں پیش آیا ہے۔معاملے کو لےکر پولس نے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے  جبکہ  دوافراد  فرار بتائے گئےہیں۔

دیہی پولس تھانہ حدود کے گاونوٹھانہ کے مکین انکوش راما ستار اور تیجسوینی انکوش ستار( میاں بیوی) کو اولاد نہ  ہونے سے دونوں میں کچھ ان بن چل رہی تھی اس دوران شوہر اس بات پر ناراض رہتا تھا کہ اس کی بیوی تیجسوینی ہمیشہ موبائیل پر بات چیت کرتی رہتی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ موبائل پر بات چیت سے ناراض شوہر نے ایک دن  اپنی  بیوی کو سمجھانے کی کوشش کی تو بیوی اسی بات  کو لے کر ناراض ہوگئی ۔ اور ایک منصوبے کے تحت شوہر کو ٹھکانےلگانےکے لئے اپنی سہیلی بیلگام کے گنیش پور کی مکین ونیتا چوہان کے ساتھ  گفتگو کرتےہوئے اپنے شوہر انکوش کے قتل کے لئے 30ہزارروپئے کی سپاری  دے دی اور طئے ہوا کہ کام ہونے کے بعد  رقم ادا کی جائے گی۔

 پلان کے تحت بیلگام ، نند گڑھ کے مکین گنیش شانتا رام پاٹل اور ایک نابالغ لڑکا 11جون کو ڈانڈیلی پہنچے اور  رات 11بجے تیجسوینی کے گھرپہنچ کر تیجسوینی کے ساتھ مل کر انکوش کے والد راما ستار کا  گلہ دبا کر قتل کرنےکی کوشش کی ۔ عین وقت پر انکوش نے چیخ پخار  شروع کی تو پاس پڑوس کے رشتہ دار  دوڑ کر اس کے گھر پہنچنے لگے ، جس پر  ملزم  فرار ہوگئے۔معاملے کو لےکر 12جون کو ڈانڈیلی دیہی پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد 12جون کی دوپہر کو ہی انکوش کی بیوی تیجسوینی اور گنیش پاٹل کو گرفتار کرلیاگیا  جب کہ کلیدی ملزم ونیتا چوہان اور نابالغ لڑکا فرار ہونے پر ان کی گرفتاری کےلئے جال بچھا ئی  گئی ہے۔

اترکنڑا ضلع ایس پی شیوپرکاش دیوراج  اور ایڈیشنل ایس پی بدری ناتھ ایس کی ہدایات پر ڈی وائی ایس پی کے ایل گنیش ، سی پی آئی پربھو آر گنگن ہلی کی رہنمائی  میں  دیہی پولس تھانہ انسپکٹر آئی آر گڈیکر کی قیادت میں پولس عملہ کارروائی میں شریک تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر حملہ، کارکنوں کی پٹائی، دفتر کے باہر کھڑی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ

کل دیر رات امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔ الزام ہے کہ  بی جے پی کا جھنڈا لے کر گاڑی میں آئے لوگوں نے کانگریس دفتر کے باہر کھڑے کارکنوں کی پٹائی کی اور درجنوں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔ حملے کے بعد تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اتر پردیش کانگریس نے سوشل ...

ملک میں شدید گرمی کی لہر، کئی شہروں میں پارہ 44 سے 45 ڈگری تک جا پہنچا

مئی کے پہلے ہفتہ میں ہی گرمی اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کا دن انتہائی گرم رہا اور ملک بھر میں لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تلنگانہ، رائلسیما، ودربھ، شمالی کرناٹک اور شمالی مدھیہ پردیش کے ...