بھٹکل کا خاموش سماجی چہرہ، غریبوں کا خدمتگار، تعلیمی و مذہبی کارکن سید عبداللہ لنکا کا انتقال

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th October 2019, 6:56 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:09؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)شہر بھٹکل کا خاموش سماجی چہرہ ،کامیاب صنعت کار، سماجی ، مذہبی قائد، غریبوں کی خدمت میں ہمیشہ ایک قدم آگے رہنے والے سید عبداللہ لنکا کا بدھ کی صبح انتقال ہونے کی خبر سماجی حلقوں  کو  بڑے رنج و افسوس میں مبتلا کیا ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

84سالہ عمر کے مرحوم سید عبداللہ لنکا شہر کے  مشہور تعلیمی ادارے تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے سرپرست اور مجلس عاملہ کے ممبرتھے۔سادگی کا پیکر، سنجیدہ شخصیت کے مالک سید عبداللہ لنکا بھٹکل کے سماجی ، مذہبی اور تعلیمی سرگرمیوں میں ہمیشہ متحر ک و سرگرم رہا کرتے تھے۔  خاص کر ویلفئیر اسلامک سوسائٹی اور شمس اسکول کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسکول کے غریب و بے سہارا طلبا کی ہمیشہ وظائف اور انعام کے طورپر کافی مدد فراہم کیا کرتے تھے۔ ہرمرتبہ اسکول کے ایس ایس ایل  سی امتحانات میں بہتر نتائج درج کرنےپر طلبا کے لئے خصوصی انعامات کا اعلان معمول تھا۔ اسی طرح بھٹکل مسلم خلیج کونسل اور اسلامک ویلفئیر سوسائٹی بھٹکل کے صدارت کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے خدمات انجام دی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ نوائطی ثقافت، تہذیب، ادب کے تحفظ کی فکر لےکر نوائط محفل کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔ حالیہ برسوں میں وہ علیل ہونے کی وجہ سے عوامی سطح پر بھی کافی کم نظر آرہے تھے۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوی، چار بیٹے اور تین بیٹیاں سمیت رشتہ دار ہیں۔ بدھ کی دوپہر نماز ظہر کے بعد تنظیم  جمعہ مسجد میں نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد نوائط کالونی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ اللہ غریق رحمت کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ اٰمین

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...