ضلع شمالی کینرا میں مسلسل برسات سے دیہات ندیوں اور تالابوں میں تبدیل۔ عام زندگی ہوئی بری طرح متاثر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th July 2019, 10:16 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

انکولہ،27/جولائی(ایس او نیوز)انکولہ تعلقہ میں پچھلے کئی دنوں سے جاری مسلسل برسات سے عام زندگی ویسے ہی متاثر ہوگئی تھی، مگر جمعہ کے دن ہونے والی تیز اور موسلادھار بارش کی وجہ سے چھوٹے چھوٹے دیہات ندیوں اور تالابوں میں تبدیل ہوگئے۔ گھروں میں برسات کا پانی گھسنے سے کھانے پینے کی چیزیں اور دیگر ساز وسامان بھیگ کر ناقابل استعمال ہوگئے۔

انکولہ ٹی ایم سی کے حدود میں کینی، شیرکولی وغیرہ میں برسات کا پانی گھروں میں جب گھسنے لگا تو لوگوں نے اپنا سامان دوسری جگہوں پر منتقل کرنا شروع کیا۔ بینٹ کینی کی آشریہ کالونی میں تقریباً 18مکانوں میں پانی گھس گیااور غذائی اجناس پانی سے برباد ہوگئیں۔ عوام کا کہناہے کہ برساتی پانی کی نکاسی کے لئے بنائے گئے نالوں کی صفائی میونسپالٹی کی جانب سے نہ کیے جانے سے ایسے مسائل کھڑے ہوگئے ہیں۔جب پانی نکاسی پوری طرح رک گئی تو میونسپال چیف آفیسر نے عملے کو ساتھ لے کر خودہی نالوں سے کچرا اور مٹی نکالنے کی کارروائی انجام دی۔مقامی لیڈروں کے علاوہ ولیج اکاؤنٹنٹ، ریوینیو انسپکٹروغیرہ نے راحت رسانی کی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

دوسری طرف نیشنل ہائی وے 66اور 63پر آئی آر بی کمپنی کی طرف سے کیے جارہے غیر سائنٹفک تعمیراتی کام کی وجہ سے ہائی وے سے بھی پانی نکاسی صحیح ڈھنگ سے نہیں ہورہی ہے۔ تیز برسات ہونے کی وجہ سے سڑک پر بہت زیادہ پانی جمع ہوگیا اور موٹر گاڑیوں کو چلانا مشکل ہوگیا۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے قائم کی گئی ٹیم نے تحصیلدار اشوک گورانی کی قیادت میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔

ہلیال سے ملنے والی خبروں کے مطابق ضلع میں بڑی مقدار میں برسات ہونے کے باوجود ہلیال کے علاقے میں سوکھا پڑا ہواتھا۔ اور وہاں برسات نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کے اندر بہت ہی زیادہ تشویش کا عالم تھا۔ مگر جمعہ کے دن اچانک تیز برسا ت شروع ہونے سے کسانوں نے ذرا راحت کی سانس لی ہے۔لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ یہاں بھی صرف آدھے گھنٹے کی موسلادھار بارش کے ساتھ ہی سڑک کنارے کے نالے پانی سے ابلنے لگے اور ہر طرف پانی ہی پانی نظر آنے لگا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ شام ہوتے ہوتے برسات کی مقدار کم ہوئی تو سڑکوں پر سے پانی اترنے لگا۔

ادھر سرسی سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق وہاں بھی مانسون شروع ہونے کے بعد اب تک جم کر بارش نہیں برسی تھی اور عوام تیز بارش کا انتظار کررہے تھے۔ پھر جمعرات کی شب اور جمعہ کے پورے دن بھاری برسات دیکھنے کو ملی جس کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی۔دیہات اور مضافاتی علاقوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ندی نالے پانی سے بھر ابلنے لگے۔ کینگرے اور اگناشینی سے قریب علاقوں میں ندی میں پانی کی سطح اتنی بڑھ گئی کہ پُلوں پر سے پانی گزرنے لگا۔  تعلقہ کے مختلف مقامات پر بارش تیز ہوجانے کی وجہ سے شہروں کی طر ف آنے جانے والوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...