ٹی-20 ورلڈ کپ2021: پاکستان کو5 وکٹوں سے شکست، آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا

Source: S.O. News Service | Published on 12th November 2021, 10:07 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دبئی،12؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) آسٹریلیا کی اننگز کے 19 ویں اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی تیسری گیند پر حسن علی کا میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑنا پاکستان کے لیے کتنا مہنگا ثابت ہوا اس کا اندازہ ویڈ نے اگلی گیندوں پر لگاتار چھکے لگاتے ہوئے پاکستان پر ظاہر کردیا۔

آسٹریلیا نے 19 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 177 رنز بنا کر فتح حاصل کی اور فائنل میں داخل ہوگیا۔ اب فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ 14 نومبر کو اپنے پڑوسی نیوزی لینڈ سے ہوگا، جس نے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو ایک اوور باقی رہتے ہوئے پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

177 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پہلی وکٹ ایک رنز پر ہی گر گئی، کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے اچھی بیٹنگ شروع کر دی۔ تاہم آسٹریلیا کی دوسری وکٹ مچل مارش کی صورت میں 52 رنز پر گری جنہوں نے 22 گیندوں پر 28 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے اسمتھ 5 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر 77 کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوئے اس کے بعد ڈیوڈ وارنر 49 رنز بنا کر 89 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کو پانچویں کامیابی 7 رنز بنانے والے گلین میکس ویل کی صورت میں ملی اور انہیں بھی شاداب خان نے 96 کے مجموعے پر کیچ آؤٹ کروایا۔ تاہم اس کے بعد مارکس اسٹوئنس اور میتھیو ویڈ نے پاکستانی بولرز کو خاطر میں لائے بغیر آسٹریلیا کو فتح دلوا کر فائنل میں پہنچا دیا۔ مارکس نے 31 گیند پر 40 رنز بنائے جبکہ میتھو ویڈ نے 17 گیند میں 41 رنز بنائے جس کی وجہ سے انھیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

پاکستان نے اپنے اوپنر محمد رضوان (67) اور فخر زماں (55) کی شاندار نصف سنچریوں کی مدد سے جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 176 رن کا چیلنجنگ اسکور بنالیا۔

رضوان اور کپتان بابر اعظم نے ابتدائی شراکت داری میں 10 اوورز میں 71 رنز جوڑے۔ اعظم 34 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنانے کے بعد لیگ اسپنر ایڈم جمپا کا شکار بنے۔

اس کے بعد رضوان نے دوسرے وکٹ کے لیے زماں کے ساتھ 72 رنز کی شراکت داری کی۔ رضوان نے 52 گیندوں میں تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے اور مچل اسٹارک کی گیند پر اسٹیون اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ رضوان نے اپنی 11ویں ٹی 20 نصف سنچری بنائی۔

فخر زماں نے آخری اوور میں اسٹارک کی گیندوں پر لگاتار دو چھکے لگا کر 31 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ آصف علی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے جب کہ شعیب ملک ایک رن بنانے کے بعد اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

آصف کی وکٹ پیٹ کمنز نے حاصل کیا۔ زماں 32 گیندوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے۔ محمد حفیظ ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک نے 38 رنز کے عوض دو وکٹ حاصل کئے جبکہ کمنز اورجمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...