پی یو سی سکینڈ کے امتحانی نتائج میں ساحلی اضلاع کا شاندار پرفارمینس؛ دکشن کنڑا کو پھرملا اول مقام، اُڈپی کو دوم اوراُترکنڑا کو ملا چوتھا مقام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd April 2023, 8:35 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 23/ اپریل (ایس او نیوز) کرناٹک  میں منعقدہ سکینڈ پی یو سی امتحانات کے نتائج میں پچھلے سال کے مقابلے میں   اس بار  12 فیصد کا  زبردست اضافہ  دیکھنے میں آیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ    ملٹی پل چوائس سوالات کی شروعات سے نتائج میں کافی بہتری دیکھی گئی ہے۔

کرناٹک اسکول ایگزامینیشن اینڈ اسسمنٹ بورڈ نے جمعہ کو نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق ریاست کی کامیابی کا اوسط  74.67 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پچھلے دو سالوں میں کامیابی کا اوسط  بالترتیب 61.8 فیصد اور 61.88  فیصد تھا۔ اس طرح اس سال   12.79  فیصد بہتر نتائج  ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

کرناٹک میں اس بار بھی ساحلی اضلاع نے  ریاست بھر میں شاندار پرفامینس پیش کرتے ہوئے اول، دوم اور چوتھا مقام حاصل کیا ہے۔ ضلع دکشن کنڑا نے   95.33 فیصد  نتائج کے ساتھ کرناٹک میں پھر ایک بار  ٹاپ کیا، اُڈپی  95.2 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور ضلع اُترکنڑا  89.74 فیصد کے ساتھ   چوتھے مقام پر ہے۔

اسی طرح بنگلورو دیہی 83.04 کے ساتھ نویں، بنگلورو ساؤتھ 82.3 کے ساتھ 10ویں اور بنگلورو نارتھ 82.25 کے ساتھ 11ویں نمبر پر  ہے۔

دکشن کنڑا  کے موڈبیدری میں واقع  الوا  پی یو کالج کی اننیا   نے کامرس اسٹریم میں 600 میں 600  مارکس اسکور کرتے ہوئے صد فیصد مارکس  کے ساتھ  ریاست  بھر میں ٹاپ کیا ہے۔ جبکہ شعبہ آرٹس میں  بینگلور این ایم  کےآروی کالج کی طالبہ تبسم شیخ نے  593 مارکس کے ساتھ ریاست بھر میں اول  مقام حاصل کیا ہے۔ اسی طرح شعبہ سائنس میں  جئے نگر کی این ایم کے آر وی پی یو سی  کالج کی طالبہ سوربی  اور  کولار ، سرینواس پور  گنگوتری پی یو کالج کے طالب علم ایس ایم کوشک نے 596 مارکس کے ساتھ پوری ریاست میں ٹاپ کیا ہے۔

اُڈپی کو دوسرا مقام:  ساحلی ضلع اُڈپی نے  95.2 فیصدکے ساتھ  پوری ریاست میں   دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے، اس کی کامیابی کی شرح  پچھلے سال کے 86.4 فیصد کے مقابلے اس سال 95.2 فیصد ہو گئی ہے۔ ایم جی ایم کالج، اڈپی کے طالب علم ساتھوک پدمانابھا بھٹ  اور پورنا پرجنا کالج، اڈپی کی طالبہ جیسویتا دیاس دونوں نے شعبہ  سائنس  میں 595 نمبرات  حاصل  کرتے ہوئے ریاست  بھر میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔  جبکہ کارکلا کے  جنانا سودھا پی یو کالج کی طالبہ سمایا سدانند مابین  اور کنداپور کی   وینکٹ رامنا پی یو کالج  کی طالبہ نیہا راؤ ، دونوں نے  594 نمبرات  حاصل کرتے ہوئے  ریاست میں تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ضلع اُترکنڑا کوملا چوتھا مقام، شعبہ  آرٹس  میں بھٹکل کی طالبہ ضلع میں اول:   پی یو سی سال دوم کے امتحانی نتائج میں ضلع شمالی کینرا کو مجموعی طور پر 89.74 فیصد کے ساتھ  چوتھا رینک ملا ہے ۔ اس طرح گزشتہ سال 74.33 فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر  رہنے والا شمالی کینرا امسال بہتر کارکردگی کے ساتھ ایک پائدان آگے بڑھ کر اب چوتھے نمبر پر آ گیا ہے ۔ یہاں  آرٹس ، سائنس اور کامرس  تینوں  شعبوں کی  ٹاپرس لسٹ میں لڑکیوں نے بازی مارلی  ہے ۔

شمالی کینرا میں سائنس کے شعبہ میں سرسی ایم ای ایس چیتنیا پی یو کالج کی طالبہ رجتا ہیگڈے 594 مارکس کے ساتھ ضلع میں اول اور ریاستی سطح پر سوم مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی  ہے ۔ جبکہ  سداپور کے چیتنا پی یو سائنس کالج کی طالبہ چینمیا کمار نائک 592 مارکس کے ساتھ  ضلعی  سطح پر دوسرا مقام حاصل کیا ہے ۔ کاروار سرکاری پی یو کالج کی طالبہ موکشدا ارون ویرنیکر اور سرسی ایم ای ایس چیتنیا پی یو کالج کی طالبہ ریشما جی ہیگڈے نے 591 مارکس کے ساتھ تیسرا رینک حاصل کیا ہے ۔ 

شعبہ آرٹس میں  ڈپٹی ڈائریکٹر کی طرف سے  جاری کئے گئے   اعلان کے مطابق ماریکمبا سرکاری پی یو کالج  کی  طالبہ اننیا ینکپّا لمانی کو 577 مارکس کے ساتھ   اول رینک دیا گیا ہے مگر بھٹکل انجمن ویمنس کالج کی طالبہ ساجدہ احمد نثار شیخ نے 586  مارکس (97.66 فیصد) حاصل کئے  ہیں اور بھٹکل انجمن کی یہ طالبہ  ضلع بھر میں اول رینک سے کامیاب ہوئی ہیں ۔  

کامرس  شعبہ میں سرسی ایم ای ایس پی یو کالج کی طالبہ اچلا وی ہیگڈے نے 593 مارکس کے ساتھ پہلا رینک حاصل کیا ہے جبکہ اسی کالج کی طالبہ انجلی اڈپیکر نے 591  مارکس کے ساتھ دوم اور مرڈیشور کے آر این شیٹی پی یو کالج کے طالب علم سندیش شیٹی نے 590 مارکس کے ساتھ سوم مقام حاصل کیا ہے ۔ 

شمالی کینرا میں امسال جملہ 14,345 طلبہ نے پی یو سال دوم کا امتحان دیا تھا  ان میں سے 12,240 طلبہ  کامیاب ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اترا کنڑ ا ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے کام کو بروقت مکمل کرنے کی دی ہدایت؛ صرف 7.8 کلومیٹر کام باقی ہونے کا ہائی وے حکام نے کیا دعویٰ

 ضلع  اُترکنڑا  کی ڈپٹی کمشنر  گنگوبائی مانکر نے جب  ضلع سے گذرنے والے نیشنل ہائی وے فورلائن کے توسیعی کام  کو  بروقت مکمل کرنے  ہائی وے افسران کو  ہدایت دی تو افسران نے دعویٰ کیا کہ  ہائی وے کا صرف 7.8  کلومیٹر  کام ہی باقی رہ گیا ہے۔

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔ 

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

پرجول ریونا معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیئے : سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کے روز ایم پی پرجول ریوناکیس میں جاری خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا اور منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...