بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ
بھٹکل 15/مئی (ایس او نیوز) بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع انجمن نور اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر بھٹکل کے عوام نیا آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام یا اڈرس وغیرہ میں تبدیلی کرنا ہو تو تبدیلی بھی کرواسکتے ہیں، البتہ تمام کاموں کے لئے اصلی دستاویزات یعنی Orignal Documents ساتھ میں لانا ضروری ہوگا۔ اس بات کی اطلاع نورحلقہ کے کنوینر عبدالسمیع صدیق نے دی۔
عبدالسمیع نے بتایا کہ یہ کیمپ آدھار سیوا کیندرا ، مینگلور کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے جس کے لئے مینگلور سے سرکاری ٹیم خصوصی طور پر بھٹکل پہنچ رہی ہے۔ ٹیم کو بھٹکل میں ہی رہنے کا مکمل انتظام کیا گیا ہے، کیمپ ایک ہفتے کا ہوگا، کوشش کی جائے گی کہ ہرروز قریب 200 کارڈس کی درخواستیں قبول کی جاسکیں۔
کیمپ صبح 9:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک چلے گا۔
آدھار کارڈ کا، رجسٹریشن فری ہوگا، البتہ جو بھی سرکاری چارجس ہوں گے( یعنی آدھار ڈیموگریفک کے لئے پچاس روپیہ اور آدھار بائیو میٹرک کے لئے سو روپئے ) لئے جائیں گے۔
مزید تفصیلات کے لئے موبائل نمبر9007177459 یا موبائل نمبر 9972818849 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
بھٹکل سمیت شرالی، مرڈیشور وغیرہ پاس پڑوس کے عوام بھی اس کیمپ سے فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔
بتاتے چلیں کہ بھٹکل نور حلقہ ، نور اسپورٹس سینٹر، الایمان اسپورٹس سینٹر، سوپر اسٹار اسوسی ایشن، شاہین مخدوم اسپورٹس سینٹر ، الہلال اسوسی ایشن اور مون اسٹار اسپورٹس سینٹر پر مشتمل ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات سے دو ماہ قبل نور حلقہ کی جانب سے ووٹر شناختی کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا تھا جو بے حد کامیاب رہا تھا اور اُس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے ووٹر آئی ڈی کارڈس حاصل کئے تھے۔