بھٹکل ویلفیر ہاسپیٹل میں14/اپریل کو ہوگا یونیٹی ہاسپٹل منگلورو کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th April 2018, 2:25 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل11؍ اپریل(ایس او نیوز) مینگلور کے مشہور و معروف یونیٹی اسپتال کی جانب سے بھٹکل کے مریضوں کے لئے ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں وہ مریض استفادہ کرسکتے ہیں جن کو جوڑوں  کے درد اور گردہ کی شکایت ہو۔

یہ کیمپ مورخہ 14/اپریل کو بھٹکل کے معروف ویلفئیراسپتال میں منعقد کیا گیا ہے جس کے لئے مینگلور یونیٹی اسپتال کے ماہر ڈاکٹرس ڈاکٹر سچیدانند رائی (آرتھو سرجن) اور ڈاکٹر مُجیب الرحمن (یورولوجسٹ) سمیت دیگر ڈاکٹروں کی ٹیم  اپنی خدمات انجام دیں گے۔ یہ کیمپ صبح دس بجے شروع ہوگا۔

کیمپ میں جوڑوں کے درد اور ہڈیوں کے امراض کا مفت علاج کرایا جائے گا۔ساتھ ساتھ گردہ کی شکایت والے مریضوں  کا بھی مفت علاج ہوگا۔

کیمپ کے تعلق سے مزید جانکاری کے لئے  99019330977  اور   9986299518 نمبرات پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

بھٹکل کے مریضوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس فری کیمپ کا فائدہ اُٹھائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں موبائل کو ہیک کرکے بینک اکاونٹ سے نکالی گئی 4.4 لاکھ کی رقم

بھٹکل میں ایک ماہی گیر کشتی کے مالک نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے موبائل فون کو ہیک کرکے موبائل بینکنگ کے ذریعے اس کے بینک اکاونٹ سے چار لاکھ چالیس ہزار روپئے چرا لئے ہیں۔ 

 مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ ؛ 120 طلبہ رہے شریک

مدارس و اسکول میں سالانہ تعطیلات کے موقع پر  مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام حسب سابق پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو 21 اپریل سے لے کر 5 مئی تک کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

سیول سروسس، جوڈیشیری اور میڈیا میں آبادی کے حساب سے مسلمانوں کی نمائندگی ضروری؛ مولانا فضل الرحیم مجّددی کا بھٹکل میں پرسوز خطاب

ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری ملک کا اُصول یہ ہوتا ہے کہ جس کی جتنی آبادی ہوتی ہے ملک میں اُس کی اتنی  حصہ داری ہوتی ہے۔ یعنی آبادی کے تناسب کے حساب سے ملک کے تمام شعبوں کی انتظامیہ میں اُتنی ہی حصہ داری ہونی چاہئے۔ ضابطہ اور اُصول کے مطابق اگر آپ کی آبادی 18 فیصد ہے ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...

لوک سبھا انتخابات کا چوتھا مرحلہ ؛ حیدر آباد میں بی جے پی امیدوار کے خلاف کیس درج، برقع پوش خواتین سے بدسلوکی کا الزام، ویڈیو وائرل

حیدر آباد پولیس نے آج حیدر آباد لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ کے درمیان بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کے خلاف کئی دفعات میں معاملہ درج کیا ہے۔ دراصل مادھوی لتا کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ ایک بوتھ پر  برقع پوش  کچھ مسلم خاتون ووٹرس سے ان کے چہرے کا نقاب ہٹانے کہہ رہی تھیں۔ ...

بہار میں روڈ شو کر رہے پی ایم مودی سے کانگریس نے پٹنہ سے متعلق پوچھے 4 سوالات

لوک سبھا کی انتخابی مہم کے لیے آج وزیر اعظم بہار کے پٹنہ  میں ہیں۔ یہاں وہ روڈ شو کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر کانگریس کی جانب سے پی ایم مودی سے 4 سوالات کیے گئے ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کے ذریعے کیے گئے ان سوالات میں پٹنہ اسمارٹ سٹی، بہٹا ایئرپورٹ، پیپر لیک اور ...

بی جے پی دہلی والوں کی مفت بجلی اور پانی بند کرنا چاہتی ہے: اروند کیجریوال

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور  دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ جیل گئے تو بی جے پی عوام کی مفت بجلی اور پانی بند کردے گی اور سرکاری اسکولوں اور اسپتالوں کو خراب کردے گی۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...