دبئی میں پرواسی ناخدا شیرور کے زیر اہتمام ’ناخداملن‘ کا کامیاب انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th March 2024, 12:08 AM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

دبئی  :4؍مارچ؍   (ایس اؤ نیوز )دبئی کے راشیدیہ پارک میں3مارچ بروز اتوار کوپرواسی ناخدا شیرورکے زیراہتمام  ’ناخداملن‘ کا کامیاب  انعقاد کیا گیا جس میں بالخصوص شیرور کی ناخدا برادری کے150سے زائد  لوگوں نے  شرکت کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنایا۔ 

قرآن مجید کی تلاوت سے تقریب کی شروعات ہوئی۔عصر تک مندوبین کی رجسٹریشن ہوئی ۔عصر سے مغرب تک بچوں، عورتوں اور مردو ں کے لئے الگ الگ  گروپ کی شکل میں کھیل مقابلے ہوئے۔ بعد مغرب مولانا جاوید ندوی نے صدارتی کلمات پیش کرتےہوئے  اجتماعیت کےفائدے،اجتماعی نظم اور خدمت خلق پر افراد کو توجہ دینے اور اسکے لئے منصوبہ بند کام کرنےکی ہدایت دی۔ اسی طرح اجتماعیت سے  مستقبل میں ہونے والے فائدے گنائے۔ مولانا نے رمضان المبارک کی آمد سعید کی مناسبت سےبھی استقبال رمضان  پر روشنی ڈالی۔ 

تقریب کے آخر میں اقتدار عالم الجی نے پرواسی ناخدا شیرور کمیٹی کے اغراض ومقاصد بیان کئے۔تقریب کے کنونیر انور عرفات نے شکریہ کلمات اداکئے تو یاسین مکالے صاحب کی دعا پر تقریب اختتام کو پہنچی ۔تقریب  کی نظامت  نور اسلام ھونگے نے بحسن وخوبی انجام دی۔ بعد عشاء ،عشائیہ کا انتظام تھا۔ تقریب میں 150سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ کھیل مقابلوں میں حصہ لینے والوں  اور لکی ڈرا کے  انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔ یاسین مکڑے  ، انور عرفات، شاہدکرڑی اور یاسیر بکبا نے منتظمین تھے۔ اعجاز شمس ،مخدوم بومبا اور انور عرفات نے رجسٹریشن کی ذمہ داری سنبھالی۔ کھیلوں کی نگرانی اشفاق کاوا، انور عرفات ، مختار مکڑے نے کی۔ 

اپنے ملک سے باہر خلیجی ملک کے مختلف مقامات پر رہائش پذیر ناخدا براداری کے بزرگ، رشتہ دار، مرد وخواتین نے ناخدا ملن کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتےہوئے دور دراز کا فاصلہ طئےکرتےہوئے وقت پرپہنچے۔ ان کی خاطر تواضع اور عشائیہ کا بھی انتظام کیاگیاتھا۔ اس عجیب مسرت بھرے ماحول میں ہرایک نے قوم کی ترقی اور اتحاد پر زور دیتےہوئے آئندہ بھی ایسے پروگرام منعقد کرنے کی توقع ظاہر کی۔ اسی طرح بزرگوں نے اس پروگرام کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتےہوئےصلاح دی کہ برادری کو متحد رکھنےکےسلسلےمیں بہتر قدم اٹھائیں اور نوجوانوں کے لئے سہولیات فراہم کرتےہوئے روزگار کی طرف توجہ دینے کہا۔ناخدا  ملن اتنظامیہ کمیٹی نے آخر میں ملن میں شریک تمام لوگوں کا شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں موبائل کو ہیک کرکے بینک اکاونٹ سے نکالی گئی 4.4 لاکھ کی رقم

بھٹکل میں ایک ماہی گیر کشتی کے مالک نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے موبائل فون کو ہیک کرکے موبائل بینکنگ کے ذریعے اس کے بینک اکاونٹ سے چار لاکھ چالیس ہزار روپئے چرا لئے ہیں۔ 

 مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ ؛ 120 طلبہ رہے شریک

مدارس و اسکول میں سالانہ تعطیلات کے موقع پر  مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام حسب سابق پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو 21 اپریل سے لے کر 5 مئی تک کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

سیول سروسس، جوڈیشیری اور میڈیا میں آبادی کے حساب سے مسلمانوں کی نمائندگی ضروری؛ مولانا فضل الرحیم مجّددی کا بھٹکل میں پرسوز خطاب

ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری ملک کا اُصول یہ ہوتا ہے کہ جس کی جتنی آبادی ہوتی ہے ملک میں اُس کی اتنی  حصہ داری ہوتی ہے۔ یعنی آبادی کے تناسب کے حساب سے ملک کے تمام شعبوں کی انتظامیہ میں اُتنی ہی حصہ داری ہونی چاہئے۔ ضابطہ اور اُصول کے مطابق اگر آپ کی آبادی 18 فیصد ہے ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...

قطر میں مقیم بھٹکلی طالب علم کی ماس کمیونیکشن میں نمایاں کامیابی

قطر میں مقیم بھٹکل کارگیدے کے رہائشی مولانا فضیل احمد ارمار ندوی کے فرزند حافظ احمد عویمر ارمار نے قطر یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں انہیں ایک پروقار تقریب میں امیر قطر شیخ تمیم بن احمد الثانی کے ہاتھوں ایک میمنٹو اور تہنیتی خط پیش ...

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔