دبئی : عجمان میں قائم تھمبے گروپ نے مکمل کرلئے ہیلتھ کئیر اور ایجوکیشن میں کامیابی کے 25 سال

Source: S.O. News Service | Published on 17th June 2023, 7:01 PM | خلیجی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

دبئی 17 جون (ایس او نیوز)  متحدہ عرب امارات کے عجمان میں واقع   تھمبے گروپ  جس کی بنیاد 1997 میں ڈاکٹر تھمبے محی الدین نے رکھی تھی،  اپنی  کامیابی کے 25 سال مکمل کرلئے ہیں، آج تھمبے گروپ کارپوریٹ دنیا میں  اپنی ایک شناخت قائم کرچکا ہے اور  ایک ملٹی ڈومین  ملٹی اماراتی پلئیر  میں تبدیل ہو  چکا ہے۔

اس موقع پر تھمبے  گروپ کے صدر  ڈاکٹر تھمبے محی الدین نے   متحدہ عرب امارات میں 25 سال مکمل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ  یہ  بڑی خوش آئندبات ہے کہ تھمبے گروپ  جس کی بنیاد   پہلے صرف ایک پرائیویٹ  میڈیکل کالج کے طور پر رکھی گئی تھی،  آج  اس میدان کا  ایک بڑا بالغ کھلاڑی بن گیا ہے۔ تھمبے گروپ اب  میڈیکل ایجو کیشن،  ہیلتھ کیئر ، ریسرچ،  لیبارٹری ، فارمیسی اور کئی شعبوں میں بہترین  مقام حاصل کر چکا ہے ۔ ڈاکٹر تھمبے نے بتایا کہ  ہمیں جو کامیابی ملی ، یہ  طویل عرصہ  کی مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے ، ہماری جامع مہارت کے ساتھ   صارفین کو   اطمینان بخش خدمات فراہم  کرنے میں ہم کامیاب رہے   ہیں۔  ہماری ٹیم اپنے پروڈکٹ کے معیار کو بہتر بنانے اور اپنی مہارت کو کلائنٹس  کو اطمینان دلانے  میں لگاتے ہیں، اس طرح وہ نہ صرف معیاری مصنوعات اور معیاری خدمات کا فراہم کنندہ بنتا ہے بلکہ کاروباری ساتھیوں کے لیے ایک قابل اعتماد اسٹریٹجک پارٹنر بھی  بن جاتا ہے۔

گلف میڈیکل یونیورسٹی اور  جی ایم سی  اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر عجمان ایک دہائی سے طلباء کو میڈیسن، فزیوتھراپی، دندان سازی، فارمیسی،  کلینکل پیتھالوجی  میں  ماسٹرز اور پریمیم ہیلتھ کیئر ڈیلیوری سسٹم میں پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کرنے میں  پیش پیش ہے۔

اس کے علاوہ دیگر  شعبوں جیسے ہیلتھ کلب، کافی شاپ، آپٹیکل شاپس اور فلاور شاپس میں بھی اس ادارے  نے اپنی ایک منفرد شناخت قائم کی ہے۔متحدہ عرب امارا ت کی ساتوں مملکت میں  تھمبے گروپ   کے   110 سے زیادہ ٹچ پوائنٹس ہیں جن کے ساتھ دنیا بھر کے 70 سے زیادہ اداروں کے ساتھ معاہدہ ہے۔تھمبے گروپ نے ان پچیس سالوں میں 10 ملین سے زیادہ مریضوں کا علاج اور اسکریننگ کی ہے، اور 175 مختلف قومیتوں اور ملکوں کے مریضوں کے ساتھ 70,000 سے زیادہ بچوں کی ڈیلیوریاں کی ہیں۔ یو نیورسٹی سے 3500 سے زائد طلباء فارغ التحصیل ہوئے ہیں۔ ان طلباء کا تناسب متحدہ عرب امارات سے فارغ التحصیل ہونے والے ہیلتھ پروفیشنلز کا 60 فیصد بنتا ہے ،  اسی طرح ڈاکٹروں کا تناسب 20فیصد ہے۔ یہ گروپ 3000 سے زیادہ افراد کو ملازمت دیتا ہے، جس میں 35 ممالک کے 400 ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس ہیں ۔  25سا لوں کے دوران مجموعی طور پر 1.5 بلین درہم کی سرمایہ کاری  کی  ہے۔

  تھمبے گروپ کا ہیلتھ کیئر ڈویژن خطے میں  آٹھ اکیڈمک ہسپتال چلاتا ہے جن میں 800 داخل مریضوں کے بستروں کی سہولت موجود ہے، یہی وجہ ہے کہ تھمبے ہسپتال کے  نیٹ ورک کو   آج خطے میں نجی تعلیمی ہسپتالوں کی سب سے بڑی زنجیر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہاں 10 فیملی کلینک/میڈیکل سینٹرس، 5 تشخیصی لیباریٹریس اور 46 ریٹیل فارمیسی آؤٹ لیٹس اور فارمیسی کے ذریعے فرسٹ ڈرائیو کی سہولت موجود ہے۔ تھمبے میڈیکل کا ٹورسم  ڈیپارٹمنٹ بھی بے حد  فعال ہے اور طبی سیاحت کے تحت اپنی تمام تمام خدمات کو فروغ دینے میں کوشاں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

پرجول ’جنسی اسکینڈل‘سے اُٹھتے سوال ...آز: سہیل انجم

اس وقت ملکی سیاست میں تہلکہ مچا ہوا ہے۔ جنتا دل (ایس) اور بی جے پی شدید تنقیدوں کی زد پر ہیں۔ اس کی وجہ ایک ایسا واقعہ ہے جسے دنیا کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل کہا جا رہا ہے۔ قارئین ذرا سوچئے  کہ اگر آپ کو یہ معلوم ہو کہ ایک شخص نے، جو کہ رکن پارلیمنٹ ہے جو ایک سابق وزیر اعظم کا پوتا ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...

تعلیمی وڈیو بنانے والے معروف یوٹیوبر دُھرو راٹھی کون ہیں ؟ ہندوستان کو آمریت کی طر ف بڑھنے سے روکنے کے لئے کیا ہے اُن کا پلان ؟

تعلیمی وڈیوبنانے والے دُھرو راٹھی جو اِ س وقت سُرخیوں میں  ہیں، موجودہ مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے  کھل کر منظر عام پر آگئے ہیں، راٹھی اپنی یو ٹیوب وڈیو کے ذریعے عوام کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ موجودہ حکومت ان کے مفاد میں  نہیں ہے، عوام کو چاہئے کہ  اپنے ...

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...