کمٹہ میں اتی کرم داروں کا زمینی حق کے لئے بہت بڑے پیمانے پر ’جیل بھرو ‘ احتجاج : اتی کرم دار دہشت گرد، نکسلائٹ یا پردیسی نہیں : رویندر نائک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd March 2019, 7:43 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کمٹہ :3؍مارچ (ایس او نیوز)فاریسٹ اتی کرم دار  دہشت گرد، نکسلائٹ یا پردیسی نہیں ہیں ، بلکہ اسی زمین پر پیدا ہوکر پرورش پائے ہیں،ہماری زمین کا حق ہمیں جب تک نہیں ملتا تب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گا۔فاریسٹ اتی کرم دار ویدیکے کے ضلع صدر رویندرنائک نے ان خیالات کااظہار کیا۔

وہ یہاں کمٹہ کے منکی میدان  میں اترکنڑا ضلع اتی کرم دارو ں کی طرف سے جیل بھرو پروگرام میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ جیل بھر و  پروگرام دراصل حکومتوں کو بیدار کرنے کے لئے منایاگیا ہے ، اسی موقع پر انہوں نے عدالت عظمیٰ کی طرف سے 10جولائی تک اتی کرم داروں کو نکال باہرکرنے والے فیصلے پر روک لگائے جانے کا استقبال کیا۔ اتی کرم داروں کی درگت پر کہاکہ دیہی اور علاقائی کمیٹیوں کو فیصلہ کن اختیار نہیں ہونے سے فاریسٹ اتی کرم داروں کے مسئلہ  میں اضافہ ہواہے، ضلع میں 91ہزار اتی کرم  دار اپنی زمینات کی سکرم کے انتظار میں ہیں مگر ضلع انتظامیہ 60ہزار سے زائد یعنی 76.34فی صد عرضیاں یک لخت  رد کرتے ہوئے غریبوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ جو عوامی نمائندے ہمارا ساتھ نہیں دئیے ہیں انہیں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے دوران برابر کا سبق سکھائیں گے اورضرورت محسوس ہوئی تو لوک سبھا انتخابات کا بھی بائیکاٹ کرنے پس و پیش نہیں کریں گے۔

انہوں تبتی عوام کو پناہ دئیے جانے پر کہاکہ تبتیوں کو منڈگوڈ میں پناہ دیتے ہیں، انہیں زمینات کا حق دیتے ہیں ، یہیں پیدا ہوکر جینے والے رہائش کے لئے فاریسٹ زمین پر منحصر عوام  کو زمین کا حق نہیں دیتے ، سرکاری افسران عوامی نمائندوں اور سرکار کو غلط معلومات دے رہے  ہیں، اگر آئندہ اتی کرم داروں کو نکال باہر کرنےکی کوشش کی گئی تو سخت احتجاج درج کرتے ہوئے ایسے افسران کو ضلع سے ہی باہر کرنے پر زور دینے کی بات کہی۔

بھٹکل کے مجلس اصلاح وتنظیم کے نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری نے پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہوراٹ سمیتی کی طرف سے مسلسل جدوجہد جاری ہے ، یہ کسی کے خیرات کے پیسوں سے  نہیں بلکہ ہمارے افراد خود اپنے خرچ پر یہ سب کیا جارہاہے۔اتی کرم داروں کے متعلق  سپریم کورٹ  کے  حالیہ فیصلے سے ضرور  مایوسی ہوئی ہے  مگر ہمیں  اعتماد ہے کہ ہمیں ایک دن انصاف ملے گا۔انہوں نے کہاکہ ہماری جدوجہد کو مضبوط کرنا ہے تو  تعلقہ کمیٹیوں کو مضبوط کیجئے۔ فاریسٹ افسران سے ڈرو نہیں بلکہ کمیٹی والے جائے وقوع پہنچ کر ان سے بے خوف باتیں کریں۔ فاریسٹ افسران کا ظلم حد سے زیادہ ہوگیا تھا ہماری کوششوں سے کچھ حد تک کم ہواہے امید ہے کہ آگے پوری جیت ملے گی۔ پولس افسران سے کہتے ہیں کہ ہمیں لے کر کہیں بھی جاؤ ہم تیار ہیں ہم انصاف لے کے رہیں گے۔ ہرحال میں ہم کامیاب ہونگے۔ بھٹکل اتی کرم دار ہوراٹ سمیتی کے صدر راما موگیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ  کا فیصلہ در اصل ہمارے عوامی نمائندوں کی نظر اندازی اور غفلت کی وجہ سے  ہمارے خلاف آیا ہے  ۔ انہوں نے اترکنڑا ضلع کےسابق  ڈی سی ایس ایس نکول پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انہی سے اتی کرم داروں کی زندگی برباد  ہوئی ہے ، انہی کی وجہ سے اتی کرم داروں کی آج یہ درگت ہوئی ہے، یہ وہی افسر ہے جس  نے سیاست دانوں کو غلط راستہ دکھایا۔ راما موگیر نے کہا کہ اتی کرم داروں سے  جو ناانصافی اور دھوکہ ہوا ہے اس کے لئے سابق ڈی سی ہی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ   ہماری زمین پر ہم رہائش اختیار کئے ہیں ہرحال میں ہمیں اس کا حق ملنا چاہئے۔ ہمیں کوئی بھی اس سے روک نہیں سکتا۔ مرکزی حکومت نے اتی کرم داروں کو زمین دینے کے لئے ہی قانون بنایا ہے یہ افسران کی کیا طاقت کہ ہمیں  ہمارے حق اور پٹہ لینے سے روک سکے۔ اس موقع پر انکولہ کے جی ایم شٹی ، ہوناور کے سریش میستا، چندر کانت کوچیریکر، کمٹہ کے پروین کمار شٹی ، سداپور سے ناصر خان اور دیگر حضرات نے بات کی۔ ڈائس پر کرناٹکا رکشھنا ویدیکے کے ضلع صدر بھاسکر پٹگار، سورج سونی نائک، سیتارام نائک، مجلس اصلاح وتنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری  سمیت کئی ذمہ داران موجود تھے۔

ڈائس پروگرام کے بعد منکی میدان سے نکلی ریلی کے ایس آر ٹی سی  پرانا بس اسٹانڈ،بستی پیٹ، گبس سرکل سے ہوتے ہوئے دوبارہ منکی میدان پہنچی ، اس کے بعد پولس نے ہزاروں اتی کرم داروں کو گرفتار کرکے تھوڑی دیر بعد رہا کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...